
ایون فیلڈ کے باہرخواتین سے الجھنے والے صحافی کوثر کاظمی کی مریم نواز کے ارشد شریف سے متعلق توہین آمیز ٹویٹ کی حمایت۔
نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کوثر کاظمی نے ارشد شریف کی میت کے حوالے سے مریم نواز شریف کی ٹویٹ کی حمایت شروع کردی، ٹویٹر پر جواب دینے والے صارفین سے الجھتے بھی رہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف کی جانب سے ارشد شریف کی میت کے حوالے سے کی گئی متنازعہ ٹویٹ پر نجی ٹی وی چینل سماء ٹی وی کے رپورٹر سید کوثر کاظمی نے حمایت شروع کردی جس پر ٹویٹر صارفین بشمول صحافی برادری نے انہیں آڑےہاتھوں لیا۔
مریم نواز نے ارشد شریف کی شہادت پر ایک گھٹیا ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ مجھے یہ پیغام ری ٹویٹ کرنا اچھا نہیں لگ رہا لیکن یہ بنی نوع انسان کے لیے ایک سبق ہے جسے ہم سب کو اپنانا چاہیے
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر سید کوثر کاظمی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سانحہ دیکھ کر اپنے اوپر ایک جیسی صورت حال میں گزرے حالات یاد آ جانا ایک فطری عمل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی کی ماں کی بیماری پھر مرنے اور تابوت میں متقل ہونے پر آجتک تنقید کرنے والوں کو تمیز و تہذیب کی باتیں زیب نہیں دیتیں، مکافات عمل توقدرت ہے اس سے انکار کیسا؟

تاہم تنقید کے بعد صحافی نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔
مسلم لیگ ن کیلئے انتہائی نرم گوشہ رکھنے اور ن لیگی قیادت پر تنقید کرنے والوں سے الجھنے والے سید کوثر کاظمی کو اس ٹویٹ پر ٹویٹر صارفین نےآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدیدتنقید کا نشانہ بنایا ۔
صحافی و اینکر پرسن طارق متین نے کہا کہ پہلے "آپ" کہہ کرجواب دیا تھا آج میں اپنی تصحیح کرلیتاہوں،لعنت ہو تم پر"۔
طارق متین نے اپنی ٹویٹ میں کوثر کاظمی کو بلاک کرنے کا بھی اشارہ دیا۔
https://twitter.com/x/status/1584902254175322114
ٹویٹر صارف اروحہ متین نے کوثر کاظمی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ گھر کے سامنے پالا ہوا پالتو ایسے موقعہ پر اپنی وفا داری ضرور دکھاتا ہے خیر ان سے گلہ کرنا بنتا نہیں ہے کیونکہ دھندہ ہے بھئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ " اپنی دو ٹکے کی صحافت پر ہزار بار لعنت قبول فرمائیں"۔
https://twitter.com/x/status/1584913415637803009
اویس سلطان نے مریم نواز شریف کی والدہ کی بیماری اور بعد ازاں ان کے انتقال کے معاملے پر ارشد شریف کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹس کے سکرین شاٹس شیئر کیے اور کہا کہ "بے شرم انسان ارشد شریف نے کبھی مریم نواز شریف کی والدہ کےبارے میں کچھ بھی منفی نہیں کہا، آپ کیا گندگی پھیلا رہے ہیں"۔
https://twitter.com/x/status/1584902355811713024
واضح رہے کہ کچھ روز قبل کوثر کاظمی نے لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے والی خواتین کے ساتھ الجھتے ہوئے شدید گندی زبان استعمال کرتے ہوئے بے دریغ ماں بہن کی گالیوں کا استعمال کیا تھا اور بعد میں اپنی اس حرکت کی مذمت کرنےوالوں سے ٹویٹر پر بھی الجھتے رہے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/21kousarkazmimaryam.jpg
Last edited: