
حیدرآباد کے زخمی گدھے کی دونوں ٹانگیں کاٹنے کی تجویز دیدی گئی ہے۔
تیلا ت کے مطابق حیدرآباد میں تشدد کا شکار ہونے والے گدھے کی دونوں ٹانگوں کو کاٹنے کی تجویز دیتے ہوئے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گدھے کی دونوں ٹانگیں جڑنا مشکل ہیں۔
ڈی جی اینمل ہیلتھ سینئر ڈاکٹر نذیر کلہوڑ کی جانب سے ڈاکٹرز کی ٹیسٹ رپورٹس، ایکسرے رپورٹس کی بنیاد پر دونوں ٹانگیں کاٹنے کی تجاویز کی روشنی میں حتمی رپورٹ مرتب کرلی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گدھے کی پچھلی دونوں ٹانگیں ٹوٹ چکی ہیں اور وہ اب کھڑا نہیں ہوسکتا، گدھے کی حالت تشویشناک ہے اور اس کی دونوں ٹانگوں کا جڑنا انتہائی مشکل ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر حزب اللہ کا کہنا تھا کہ گدھے کی صحت کچھ بہتر ہونے کا انتظا ر ہے، تشدد کا شکار ہونے سے گدھے کا خون بہت بہہ چکا ہے، اگر ٹانگیں کاٹی گئیں تو گدھے کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے، گدھے میں خون کی منتقلی کا عمل مشکل ہے، صحت بہتر ہونے پر دونوں ٹانگیں کاٹی جاسکتی ہیں۔
خیال رہے کہ حیدرآباد میں گدھوں کی لڑائی کے بعد مالک کی جانب سے ایک گدھے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور گدھے کی ٹانگ بھی کاٹ دی گئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/donk1h11i1hs.jpg