حکومت کے 108 افسران و ملازمین کا گندم کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

4wheatsmguinjhfjhfh.png


گندم اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں, وفاقی اور پنجاب حکومت کے 108 افسران اور سرکاری اہلکار گندم اور دوسری اشیا خردنوش کی سمگلنگ میں ملوث نکلے,وفاقی وزارت داخلہ کو موصول خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ان افسران میں ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس افسران، درجنوں فوڈ انسپکٹرز، کلرکس اور پٹواری شامل ہیں۔

زہد گشجوری کی رپورٹ کے مطابق لسٹ میں مزید انکشاف کیا گیا یہ افسران اورملازمین پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں، رپورٹ کی کاپی ہم انویسٹی گیٹس کی ٹیم نے حاصل کرلی,وفاقی وزارت داخلہ نے ان ملازمین کیخلاف ایکشن کی سفارش کی ہے، مشتبہ اسمگلنگ میں ملوث افسران اور ملازمین کی لسٹ وزیراعظم کے دفتر کو بھی بھیجی گئی۔


رپورٹ میں یہ بتایا گیا سرکاری ملازمین گندم، ٓاٹا اسمگلرز کو معاونت بھی فراہم کررہے تھے، پنجاب کے داخلہ ڈیپارٹمنٹ نے ان ملازمین کیخلاف ایکشن شروع کردیا ہے، پنجاب کے چیف سیکرٹری سے بھی یہ معلومات شئیر کی گئی ہیں تاکہ ملوث ملازمین کیخلاف ایکشن لیا جاسکے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے 4 افسروں کو معطل کرنے کی منظوری دے د ی۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
ایک سو آٹھ کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے یہاں تو سارے جرنیل اور ساری حکومت اس ملک دشمنی میں انوالو ہے
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
اس حرام زدگی کا کھرا کونسے جرنیل تک جاتا ہے ؟