
سینئر صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ زمینی حقائق یہ ہیں کہ انتخابات کی صورت میں عمران خان واضح طور پر فتحیاب ہوتے دکھائی دے ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام آن دی فرنٹ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم بالخصوص ن لیگ کیلئے تو اس وقت صورتحال اچھی نہیں ہے، اگر اس وقت انتخابات ہوتے ہیں تو انہیں نقصان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ جب پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں تحلیل کی گئیں تھیں تو نواز شریف واپس آتے یہ قومی اسمبلی تحلیل کرتے ، نواز شریف لڑائی لڑتے پھر چاہے جیل چلے جاتے مگر یہاں موجود ہوتے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ لندن میں بیٹھیں رہیں اور آپ کے لوگ یہاں آپ کا کیس لڑتے رہیں، نواز شریف مکہ جانے کیلئے تیا ر ہیں پاکستان آنے کیلئے تیار نہیں ہیں، سیاست ایسے نہیں چلتی۔
مظہر عباس نے کہا کہ دوسری طرف گراؤنڈ پر عمران خان کی جیت واضح نظر آرہی ہے، عمران خان اگر الیکشن جیت کر اقتدار میں آتے ہیں تو ایسا پہلی بار ہوگا کہ کوئی اقتدار سے نکالے جانے کے فورا بعد دوبارہ فتحیاب ہوا ہو، اور اگر ایسا ہوگیا تو عمران خان اس کا کریڈٹ کا عوام کو دیں گے اور پھر وہ ایسے سخت فیصلے کرسکیں گے جوبہت سے لوگوں کیلئے غیر مقبول یا ناقابل قبول ہوں گے، اس لیے عمران خان سے اسٹیبلشمنٹ اور حکومت خوفزدہ ہے۔
مظہر عباس نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو یہ خوف ہے معاملات خوفناک صورتحال کی طرف جارہے ہیں، پی ڈی ایم نے اپنے دور حکومت میں اتنا مس ہینڈل کیا ہے کہ نا تو ان سے اکنامک معاملات سنبھالے گئے،نا ان سے سیاسی معاملات سنبھالے جارہے ہیں اور نا ہی ان سے جوڈیشل معاملات سنبھالے جارہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13mazahaabbasananayalals.jpg