حکومت افغان طالبان سے سرحدی باڑ پر کیوں مذاکرات کررہی ہے؟وزیرخارجہ کا جواب

baa1i1i.jpg



وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سرحدی باڑ پر افغان طالبان کامؤقف تبدیل کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کیلئےجوہم کر سکتےتھے کررہےہیں،افغانستان میں ہم امن اور بہتری چاہتےہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان سے سرحدی باڑ پران کا موقف تبدیل کرانے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان سارک فورم کو آگے لےکرچلناچاہتاہے،بھارت نے اس فورم پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہاہے جب کہ پاکستان سارک کی میزبانی کیلئے مکمل تیارہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں خون کی ہولی کھیلنےپرہمارےبھارت کےساتھ کوئی تعلق تو نہیں ہے،مودی کو اگر پاکستان میں آنے سے مسئلہ ہے تو نہ آئیں ویڈیو لنک سے اجلاس میں شرکت کرلیں، بھارت پاکستان کو نیچادکھانے کیلئے ہٹ دھرمی پر اتراہواہے۔
 

feeneebi

MPA (400+ posts)
یعنی یہ وقت بھی آنا تھا۔ ہمارا "سپائی ماسٹر" تو وہاں جا کر "everything is under control" کا اعلان کرتا پھر رہا تھا۔ اور وہ ہر روزگاری باڑ اکھاڑ کر اور گالیاں دے کر نکل جاتے ہیں۔
 

Back
Top