نادان
Prime Minister (20k+ posts)
کسی سرکاری ادارے میں چلے جائیں ، رشوت نہیں دیں گے ، آپ کا جائز کام بھی نہیں ہو گا ، دے دیں ، ناجائز بھی ہو جائے گا ، ہر اونچی پوسٹ پے اپنا مرضی کا بندہ لگایا جاتا ہے ، کھاؤ اور کھلاؤ کے اصول پے ، پولیس کے ظلم پٹواریوں کی حرام خوری کی وجہ ؟؟؟ ........ حکومت ..... یہ بھولے بھالے بننے والے ، خادم کہلانے والے لوگوں پے گولیاں چلوا سکتے ہیں تو کیا بعید ہے کہ دھاندھلی کر کے نا آئے ہوں پاور میں ؟؟ نواز کا سیٹھی کو نوازنا کیوں ؟؟ صرف چار حلقوں کی دوبارہ گنتی پے بہانے کیوں ؟؟؟
ارتقاء ارتقاء کرنے والے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ منفی سمت میں جا رہا ہے یہ ارتقاء ایسے ہی چلنے دیا گیا تو پاکستان اور نیچے جائے گا ، پختون خوا کو مثالی بنا بھی دیا جائے ، دھاندھلی نا رکی تو اگلے سال پھر پیسہ ہی الیکشن جیتے گا ، پرفامنس نہیں ، جو لاکھوں پاکستانی باہر سے ووٹ دینے آئے جو کروڑوں صبح صبح لائن میں لگے وہ دوبارہ نہیں آئیں گے
باقی رہی بات کہ پہلے واہ واہ کرنے والے آج لعن طعن کر رہے ہیں تو حضور اگر آپ اچھی اردو لکھ لیتے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں آپ کی ہر پوسٹ کو لائیک کرنا یا متفق ہونا فرض ہے ، عمران کی زبان پےاعتراض کرنے والوں نے کبھی اپنی زبان پے غور کیا ؟؟؟
(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)