
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کیلئے عمران خان کی آمد کی خبریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مریم نواز نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے وائس چانسلر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان ایک تقریب میں شرکت کیلئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پہنچے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس تقریب میں شرکت اور یونیورسٹی کے احاطے میں عمران خان کو تقریر کرنے کی اجازت دیے جانے پر مریم نواز سیخ پا ہو گئیں۔
https://twitter.com/x/status/1574350359220420608
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے کہ انہوں نے اپنے تعلیمی ادارے کی حدود میں فتنہ پھیلانے والے شخص کو دعوت دی اور اس کا جلسہ منعقد کرایا۔
انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر نے اپنی کرسی کا استعمال کرتے ہوئے ایسے شخص کو بلایا جو سیاسی نفرت پھیلاتا ہے اس لیے ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1574355740797566977
جس پر ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ محترمہ جلنے سے بہتر ہے آپ خود یا شہبازشریف کسی بھی یونیورسٹی جا کر اپنی مرضی کا خطاب کر لیں۔ ساری دنیا میں سیاسی قائدین یونیورسٹیوں میں جا کر طلبا سے خطاب کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ لوگ نوجوانوں کا سامنا نہیں کر سکتے تو اس میں یونیورسٹی یا ہمارا کیا قصور ہے؟