لگانے والے کو ملے گا ، میرے بھائی
لاؤ مال اور لو منسٹریاں
سید حیدر امام
ٹورنٹو - کینیڈا
٢٧ سپتمبر ٢٠١٨ کو جہانگیر خان ترین صاحب کی اپیل پٹیشن سنی جا رہی ہے
پاکستان میں عدالتی ریلیف کی لوٹ سیل تو سب سیستدانوں کو دی جا رہی ہے . اس ڈیل کی قیمت کیسے ادا ہو گی ، جلد ہی پتا چل جائے گا یا شائد اڈوانس پیمنٹ ہو چکی ہے یا شائد " بارٹر سسٹم " پر ڈیل طے ہوئی ہو
پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ کی سیٹ پر جو پتھر رکھا ہے ، شائد جلد ہی وہ ہٹ جائے
پاکستان تحریک انصاف رؤف کلاسرا جیسوں کا طعنہ سننے کیلئے تیار ہو جاۓ کے سرائیکی لوگوں سے ساتھ ایک مرتب پھر دھوکہ ہوا ہے . حفظ مقدم کے طور پر عمران خان مستقبل کے نئے صوبے کے لئے ملتان وغیرہ میں انتظامی دفاتر بنانا شروع کر دیں تاکے سرائیکی سیاستدان انکے لئے مصیبت نہ کھڑی کریں . اسکے ساتھ اعلان بھی کر دیں کے عثمان بزدار کو تھوڑی بہت ٹریننگ دی جا چکی ہے لھذا وہ نئے صوبے کے وزیراعلیٰ ہوں گے . اسطرح سانپ بھی مر جائے گا اور لاٹھی بھی نہیں ٹوٹے گی
عمران خان نے اپنے جدوجہد کے دور میں بیشمار ساتھیوں کو حکومتی عھدے دے کر انکے احسانوں کا بدلہ اتار دیا ہے . سب سے زیادہ بدنامی زلفی بخاری کے وجہ سے عمران خان کے حصے میں آئی ہے . سیالکوٹ کے ڈار برادرز ایک مرتبہ پھر انتخابات ہار گئے لھذا وہ ابھی تک کچھ حاصل نہیں کر سکیں ہیں . تحریک انصاف کے جن لوگوں کو ابھی تک کچھ نہیں ملا ہے تو انلوگوں کو پنجاب کے بلدیاتی اداروں می کھپا دیا جائے گا
اسطرح عمران خان کے ساتھ جو بھی چلا ، سب با مراد ہوا
کیا پاکستان کے لوگوں کی مراد بھی بر لائے گی ؟
یہ تو صرف وقت ہی بتائے گا