جنوبی وزیرستان:پولیس و ایف سی میں تنازع، پولیس نے احتجاجاًتھانے بند کردیے

5جسکجسکجدکھدس.png

جنوبی وزیرستان میں پولیس و فرنٹیئر کور (ایف سی) کے درمیان ٹھن گئی ہے، پولیس نے اس معاملے میں احتجاج کرتے ہوئے تمام پولیس اسٹیشنز و چوکیاں بند کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے معاملے پر دو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی کی جانب سے گزشتہ روز کچھ پولیس اہلکاروں سے گاڑیاں پکڑی گئیں جو نان کسٹم پیڈ تھیں اور پولیس اہلکاروں کے استعمال میں تھیں۔

https://twitter.com/x/status/1771498548791583042
پولیس حکام نے موقف اپنایا یہ گاڑیاں اجازت کے بعد استعمال کی جارہی تھیں، ایف سی بے جا پولیس کے کام میں مداخلت کررہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1771509486693253378
پولیس نےا یف سی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تمام پولیس اسٹیشنز اور چوکیاں بند کردی ہیں اور کہا ہے کہ ایف سی کی مداخلت بند ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

https://twitter.com/x/status/1771503628026564773