The_Fighter
Banned

جنرل صاحب قدم بڑھاؤ
جنرل صاحب! وقت آگیا ہے، اس قوم کو چوروں اور لٹیروں سے نجات دلائیں، قدرت نے آپ کے حق میں امدادِ غیبی کے طور پر پاناما لیکس کو آشکار کیا ہے، نواز شریف علاج کے بہانے ملک سے بھاگ چکا ہے، زرداری کب کا ملک سے باہر دبکا بیٹھا ہے، تین سا ل ہوگئے اس حکومت کو، نہ انہوں نے لوڈ شیڈنگ ختم کی، نہ کوئی ہسپتال بنایا، نہ غربت میں کمی کی، ٹیکسوں کی بمبارڈمنٹ سے قوم کا بھرکس نکال دیا، تین سال میں اس حکومت نے صرف دو کام کئے ہیں، یا میٹرو اور پل بنائے ہیں، یا قومی دولت کو آف شور کمپنیوں میں بھرا ہے، ۔
جنرل صاحب! اس وقت قوم امید بھری نظروں سے آپ کی طرف دیکھ رہی ہے، قدم بڑھائیے، اس کرپٹ ٹولے کو جیلوں میں بھر دیجئے، اس قوم کو نجات دلادیجئے اس افریت سے، یہ وہ قرض ہے جو آپ کو ہر صورت ادا کرنا ہے، ورنہ تاریخ میں آپ کا نام ان لوگوں کی فہرست میں شامل ہوگا، جو ان چوروں لٹیروں کا احتساب کرنے کی بجائے، ان کو سلیوٹ کھڑکاتے رہے۔
کم آن جنرل، یو کین ڈو اِٹ۔ قدم بڑھاؤ جنرل صاحب، قوم آپ کے ساتھ ہے۔