
وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی وزیراعظم عمران خان کے شروع کئے گئے ٹرینڈ SAVEAFGHANLIVES# کا حصہ بن گئیں
گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے SAVEAFGHANLIVES# کا ٹرینڈ شروع کیا گیا۔ وزیراعظم نے افغان لوگوں بالخصوص بچوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتے ہوئے یہ ٹرینڈ بنایا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا۔
جمائما خان بھی اس ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے افغانستان میں غذائی قلت کا سامنا کرنے والے لاکھوں افراد کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کرنے والی بڑھتی ہوئی تعداد میں اپنی آواز شامل کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1486241539215228933
جمائما نے گزشتہ روز ایک ویب بیسڈ ورڈ گیم ’’ورڈلی‘‘ کے حوالے سے ٹوئٹ کی تھی جس پر ایک پاکستانی صارف نے انہیں رپلائی کرتے ہوئے بالکل ہی غیر متوقع ٹوئٹ کی اور ان سے پاکستان واپس آنے کی درخواست کی۔
https://twitter.com/x/status/1485927175236820993
صارف نے مزید لکھا کہ عمران خان آپ کے بغیر کچھ بھی نہیں، انہیں ان کے دوستوں کی جانب سے بیوقوف بنایا جارہا ہے۔ اس پر ٹوئٹر صارف پال نے جمائما اور پاکستانی صارف کے اس ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا میں شرط لگاتا ہوں کہ ’’ورڈلی‘‘ کے بانی نے کبھی یہ نہیں سوچا ہوگا کہ ان کے گیم کے بارے میں کی گئی پوسٹ پر کوئی اس طرح کا ردعمل بھی دے سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1485998395395301379
دوسری جانب جمائما نے ٹوئٹر پر ہونے والی اس دلچسپ بات چیت پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا میری باقی زندگی کے لیے ہر ٹوئٹ اور پھر اپنے اسی ٹوئٹ کے جواب میں انہوں نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا ٹوئٹ کیا اور اپنی ٹوئٹ میں پاکستان کا جھنڈا اور دل والا ایموجی بھی بنایا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jemim112113.jpg