پاکستان تحریک انصاف نے جبران الیاس کو سوشل میڈیا ٹیم کا سربراہ مقرر دیا۔ سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے جبران الیاس کی بطورے سیکرٹری سوشل میڈیا پی ٹی آئی تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔
اسد عمر نےاپنے ٹویٹر پیغام میں جبران الیاس کو نئی زمہ داری سنبھالنے پر ویلکم کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم پارٹی کے خلاف ہونے والے بے بنیاد پراپیگنڈے کی خلاف اچھی طرح لڑے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے بھی جبران الیاس کو سوشل میڈیا ٹیم کا ہیڈ بننے پر مبارکباد دی۔