
سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے درمیان ملاقات کی خبروں پر ن لیگی رہنما پھٹ پڑے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں شخصیات کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال اور عدلیہ کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ثاقب نثار نے عمران خان کی خواہش پر زمان پارک کا دورہ کیا، عمران خان نے ان سے موجودہ صورتحال کے حوالے سے قانونی معاملات پر مشاورت کی جس پر سابق چیف جسٹس نے انہیں عدلیہ پر تنقید نا کرنے کامشورہ دیا۔
ثاقب نثار اور عمران خان کی ملاقات پر حکومتی جماعت ن لیگ کی نائب صدر نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ صادق وامین کے جھوٹے سرٹیفکیٹ دینے اور لینے والوں کی ملاقات ، انہوں نے صداقت و امانت جیسے الفاظ کو بھی داغدار کردیا۔
https://twitter.com/x/status/1519311003405615109
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے بھی اس حوالے سے شاعرانہ انداز میں تبصرہ کیا اور کہا کہ"پہنچی وہیں پر خاک جہاں کا خمیر تھا"۔
https://twitter.com/x/status/1519321224639393792
انہوں نے مزید کہا کہ پاناما اور اقامہ کے ڈرامے کے فنکار ، صداقت و امانت کے سرٹیفکیٹ ایک دوسرے کو بانٹنے والے ایک جگہ جمع ہوگئے، نئے پاکستان کے فنکار اور ڈیم کے معمار کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، ایک توشہ خانہ کھا گیا دوسرا ڈیم کے پیسوں کا حساب نہیں دے رہا۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کے کرداروں کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے،ا ن کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1519321229274058752