
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جیسے پہلے یوسف رضا گیلانی نے نااہلی بھگتی اب شہباز شریف بھگتیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور زمان پارک میں پارٹی کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں کے درمیان ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، پنجاب کے انتخابات اور ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔
ملاقات کے دوران عمران خان نے چوہدری پرویز الہیٰ سے خصوصی طور پر مونس الہیٰ کی خیریت دریافت کی، اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمران سپریم کورٹ کا فیصلہ نا مان کر غلط روایت ڈال رہے ہیں، پہلے توہین عدالت پر یوسف رضا گیلانی نے نااہلی بھگتی ہے ، اب انشااللہ شہباز شریف بھگتیں گے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ نااہل حکمرانوں کو اپنے غیر آئینی اقدامات کا جواب دینا ہوگا، آئین شکن شوباز شریف قوم کے سامنے بری طرح ایکسپوز ہوچکا ہے، شہباز شریف کسی بھی صورت اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں چاہے اس کیلئے انہیں آئین شکنی ہی کیوں نا کرنی پڑے۔
دوسری جانب عمران خان نے عدالت میں کھڑے ہوکر کہا کہ عمران خان کہا کہنا تھا کہ ہمارا مکمل فوکس انتخابات ہیں اس لیے ہم ملک میں انتشار نہیں چاہتے، پیسے اورسیکیورٹی فراہم نا کرکے حکومت ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہی ہے، میرے اسلام آباد جاتے ہی 26 گھنٹے میں میرے گھر پر حملہ کیا گیا، ہم اگر آپ کے پاس نا آئیں تو کدھر جائیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9imrankhashehbaznahl.jpg