
پاکستان میں موجود کیوبا کے سفیر زینر کارو نے وفاقی وزیر احسن اقبال کی پریس کانفرنس میں اپنے ملک سے متعلق توہین آمیز تبصرے پر ردعمل اور کہا کہ خوش قسمتی ہے کہ احسن اقبال کے تبصرے کا کیوبا کے لئے پاکستانیوں کے حقیقی احترام اور گہری محبت سے کوئی تعلق نہیں۔
کیوبا کے پاکستان میں تعینات سفیر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ لائیو پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال کی کیوبا سے متعلق توہین آمیز گفتگو یہاں کے عوام کے جذبات کی نمائندگی نہیں کرتی۔
https://twitter.com/x/status/1518455011499511809
انہوں نے لکھا کہ کیوبا کے لئے پاکستانیوں کے حقیقی احترام اور گہری محبت سے احسن اقبال کے اس بیان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
غیر ملکی سفیر نے اس کے ساتھ احسن اقبال کے بیان سے متعلق لگنے والی قومی اخبار کی خبر سے متعلق وفاقی وزیر کی ٹوئٹ بھی شیئر کی۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و پلاننگ احسن اقبال نے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ عمران خان اپنی ناکام سیاست زندہ رکھنے کے لیے پاکستان کے مفادات سے کھیل رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا تھا کہ چین کو بھی ناراض کردیا، پاکستان کو کیوبا بنانا ہے اور نہ ہی شمالی کوریا۔ انہوں نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کیخلاف آئین شکنی پر کارروائی کا عندیہ بھی دیدیا۔
احسن اقبال کے کیوبا سے متعلق توہین آمیز ریمارکس سابق وفاقی وزرا نے بھی ردعمل دیا اور فواد چودھری نے کہا کہ موجودہ پاکستانی حکومت کو کسی وجہ سے ہی امپورٹڈ حکومت کہا جارہا ہے۔ انہوں نے احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اس شوخی پر کیوبا سے معافی مانگیں۔
https://twitter.com/x/status/1518499037581701120
شیریں مزاری نے کہا کہ احسن اقبال کی امریکی حکومت میں بیٹھے اپنے سازشی آقاؤں کو خوش کرنے کی کیلئے کیوبا کی تذلیل کی ہے، کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ پاکستان کیوبا کی طرح بن جائے! اگر ہم کیوبا کی امریکی غنڈہ گردی کے خلاف کھڑے ہونے کا قوم پرستانہ عزم رکھتے تو ہم بہت بہتر ہو سکتے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1518496839967801344
انہوں نے احسن اقبال سے کہا کہ انہیں شرم کرنی چاہیے کہ وہ امریکا کو خوش کرنے کیلئے کیوبا جیسے ملک کے ساتھ اس طرح کر رہے ہیں، حالانکہ امریکا خود بھی ایسا نہ کرتا۔ شیریں مزاری نے کہا کہ امریکا کو خوش کرنے کیلئے کیوبا جیسے ممالک کو ناراض مت کریں۔
زرتاج گل وزیر نے احسن اقبال کو چھوٹا شخص قرار دیا اور کہا کہ انہیں وفاقی وزیر کی زبان پر افسوس ہے جو عمران خان سے متعلق نفرت انگیز تبصرے کرنے کے لئے مشہور ہے۔
سابق وزیر ماحولیات نے کہا کہ ہم پاکستانی کیوبا کا بہت احترام کرتے ہیں۔ ہم 2005 کے زلزلے کے وقت میں کیوبا کے طبی عملے اور ڈاکٹروں کے کردار کو کبھی نہیں بھول سکتے۔
https://twitter.com/x/status/1518492188019204096
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/cuba-safeer-khan-ahsan.jpg