توشہ خانہ کیس شاہزیب خانزادہ کے آج کے اور 6 ماہ پہلے کئے گئے دعوؤں میں تضاد

khazan11i1i.jpg


چیئرمین تحریک انصاف پر توشہ خانہ سے گھڑی کے معاملے پر تنقید کی زد میں ہیں، اس حوالے سے عمرفاروق نامی ایک کردار سامنے آیا جس نے دعویٰ جیو نیوز کے اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے تحفے میں دی گئی ایک مہنگی گھڑی 20 لاکھ ڈالر میں انہیں فروخت کی جس کی مالیت 2019 میں تقریباً 28 کروڑ روپے تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ مارچ 2019 میں سابق وزیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ ان کے پاس گھڑیوں کا ایک سیٹ ہے اور اگر میں دلچسپی رکھتا ہوں تو میں فرح خان عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست سے رابطہ کروں کیونکہ انہیں مدد کی ضرورت ہے اور ان اثاثوں کے لیے کوئی خریدار نہیں مل رہا ہے۔

یہ دعویٰ انہوں نے شاہزیب خانزادہ کے شو میں کیا جو 6 ماہ قبل کوئی اور ہی کہانی سنارہے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1542224191742955521
شاہزیب خانزادہ نے 6 ماہ قبل کہا تھا کہ کہا کہ ناصرف عمران خان نے اپنے ہی دعوے اوربنائے گئے قانون کے مطابق تحائف50فیصدکی بجائے20فیصد قیمت پرلئےبلکہ 20فیصدپیسےبھی تحائف بیچ کر سرکاری خزانےمیں جمع کرائے اور منافع رکھ لیا،عمران خان نے رقم سے بنی گالا کی سڑک بنوائی۔

ان کا کہنا تھا کہ قاسم عباسی کی سٹوری کے مطابق عمران خان نے یہ گھڑی اسلام آباد کے ایک ڈیلر کو بیچی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام میں قیمتی سعودی تحائف کوڑیوں کے مول بیچنے کی خبر پر ایکشن لے لیا، عمران خان نے ٹوئٹ کے بعد جہلم اور سرگودھا جلسے سے خطاب میں بھی شاہ زیب خانزادہ پر مقدمہ کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ مل کر ان کی کردار کشی کی جارہی ہے جو تحفے بیچے گئے اس کی رسیدیں توشہ خانے میں پڑی ہیں، کوئی زرداری، نواز اور گیلانی کا معاملہ کیوں نہیں اٹھاتا؟ جو توشہ خانے کی گاڑیاں ساتھ لے گئے۔

جیو نیوز کے اینکر شاہ زیب خانزادہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی جس عدالت میں جانا چاہیں جائیں ہم سامنا کریں گے۔
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
جس نے بھی عمران پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی وہ اس کے اپنے منہ پر پڑا۔ خانزادے نے بھی اپنے منہ پر کیچڑ مل لیا۔
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

Back
Top