
انتخابات کے دوران آرپی او، ڈی پی او اور کمشنر سمیت کسی سرکاری اہلکار نے ہمارے کارکنوں کو ہاتھ بھی لگایا تو ہم تمہارا منہ توڑ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹر پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کی جلسہ عام سے خطاب کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سینئر صحافی عمران ریاض خان نے لکھا کہ: حلال دھمکیاں! ویڈیو میں رہنما ن لیگ سرکاری اہلکاروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1565675896127852545
ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران طلال چودھری جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بہاولنگر کے ریجنل پولیس آفیسر، ڈپٹی کمشنر اور کمشنر چشتیاں کو دھمکیاں لگا رہے تھے۔ انہوں نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوران کسی سرکاری اہلکار نے ہمارے کارکنوں کو ہاتھ بھی لگایا تو ہم تمہارا منہ توڑ دیں گے۔
رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے چشتیاں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 7 ستمبر کو چشتیاں جلسہ کرنے آئے گا تو مریم نوازشریف بھی آئیں گی ۔ نوازشریف کو اجازت ملتی تو عمران خان کے خلاف تمام حلقوں سے لڑتا۔
انہوں نے صوبائی اسمبلی حلقہ 241 چشتیاں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیٹ جیتنے ہارنے سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ نوازشریف کی واپسی سے متعلق کہا کہ عام انتخابات سے پہلے نوازشریف پاکستان میں ہوں گے، ہم انہیں چوتھی بار بھی وزیراعظم بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار صرف عمران خان ہے، ہم نے مشکل فیصلے اپنی قوم کے لیے کیے ہیں۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان صوبہ پنجاب کے شہر چشتیاں میں 7 ستمبر کو ایک عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ ملک میں جاری شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کراچی اور پشاور میں عوامی جلسے منسوخ کرنے کے بعد وہ اپنی انتخابی مہم کا دوبارہ آغاز کر رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی ایم این ایز کے استعفوں کے بعد خالی 11 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے اعلان کے بعد عمران خان صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 241 میں ضمنی انتخاب کی مہم میں شامل ہوں گے۔ عمران خان تمام نشستوں پر امیدوار کے طور پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13takakdhamkian.jpg