تعزیت کرنے کی فوٹو لگانےپر عظمیٰ بخاری کی تنقید، صارفین کاسخت ردعمل

1uzmabukhariastanqed.jpg

رہنماتحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اسدعمر نے اینکر ارشدشریف کے بیٹے کے ساتھ تعزیت کرنےکی فوٹو سوشل میڈیا پر لگائی اور ساتھ کہا کہ اس بیٹے کو باپ کے قتل کا جواب کون دے گا؟ جبکہ اس تصویر پر عظمیٰ بخاری روایتی سیاست کرنے آ گئیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب آرے ہاتھوں لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسدعمر نے تصویر شیئر کی جس میں وہ اینکر ارشدشریف کے بیٹے کے ساتھ ان کے گھر میں تعزیت کیلئے موجود ہیں۔ اس پر اسدعمر نے کہا کہ اس بیٹے کو باپ کے قتل کا جواب کون دے گا؟ کیا عدلیہ کردار ادا کرے گی؟

اس عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مرحوم کے گھر جاکر تعزیت کرنے کی بجائے تصویریں کھنچوانے کی بیہودگی کا جواب کون دے گا؟کیا انسانیت اپنا کردار ادا کرے گی؟

https://twitter.com/x/status/1584483488165601281
سوشل میڈیا صارفین کو عظمیٰ بخاری کا یہ جواب ایک آنکھ نہ بھایا اور ان پر شدید تنقید کرنے لگے۔ ایک صارف نے کہا کہ پہلے آپ اپنی بےشرمی کا جواب تو دے دیں، غلام عورت

https://twitter.com/x/status/1584494434846007296
مزمل احمد عباسی نے کہا ایسی گھٹیا سیاست، اتنا بڑا واقعہ ہو گیا، ہمارا نڈر، ایماندار اور غیرت مند صحافی ہم سے بچھڑگیا، ان کو کوئی پرواہ ہی نہیں۔

https://twitter.com/x/status/1584494144302379008
سلمان مجاہد نے کہا کہ کیا آپ انکے ٹویٹس کا جواب اور اس معاملے میں بھی سیاست کو نہ لا کر ہم پر احسان کرسکتی ہیں؟ برائے مہربانی پوائنٹ سکورنگ کے بجائے ارشد شریف کے قاتلوں کا پتا لگائیں اور لواحقین کو انصاف دلوائیں۔ حکومت میں ہوتے ہوئے صرف تعزیت سے کام نہ لیں۔

https://twitter.com/x/status/1584493618747740162
ارم اشرف نے مریم نواز کی ایک تعزیتی فوٹو سیشن کی تصویر شیئر کر دی۔

https://twitter.com/x/status/1584486743327133696
ایک صارف نے کہا کہ تصاویر کھینچوانے کا جواب بعد میں لے لینا، ریمنڈ ڈیوس کے وکیل کی بچی پہلے یہ بتاؤ کہ مرحوم کو مرحوم کیا کس نے؟ حکومتِ پاکستان نے کیوں یواے ای حکومت سے ارشدشریف کو نکلوایا؟

https://twitter.com/x/status/1584496759107383297 فریحہ نے کہا کہ بعد میں یہ لعین مخلوقات بھی عورت کارڈ کھیل کر مظلوم بننے کی ایکٹنگ کرتی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1584493234734387200
یاد رہے کہ مرحوم ارشدشریف کی اہلیہ جویریہ صدیق پہلے ہی کہہ چکی تھیں کہ سیاسی شخصیات اور میڈیا کیمرے لیکر ان کے گھر نہ آئیں۔

https://twitter.com/x/status/1584433151195377666
 

NCP123

Minister (2k+ posts)
es ka jawaab Shareef family dey gii, Rana Sana es ka responsible hey...ye Uzma tu special seat per hey es ki keya value hey