
پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی مخدوم سمیع الحسن گیلانی کے ووٹر نے انہیں نوٹس بھجوادیا ہےجس میں ان سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ نوٹس تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 174 سے منتخب ہونے والے مخدوم سمیع الحسن گیلانی کو ان کے حلقے کے ایک ووٹر کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔
نوٹس بھیجنے والے ووٹرایڈووکیٹ ثاقب ریاض بھٹہ نے موقف اپنایاکہ 2018 میں مخدوسمیع الحسن گیلانی کو صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہونے کی وجہ سے ووٹ ڈالا تھا، اگر ان کے علاوہ یہ ٹکٹ کسی اور کے پاس ہوتا تو ہم اسے ووٹ ڈالتے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے نمائندےکو ہمارے وزیراعظم کے خلاف سندھ ہاؤس میں ہونے والے اپوزیشن کے اجلاس میں شریک دیکھ شدید رنج ہوا ہے، یہ میرے ووٹ کی نمائندگی نہیں ہے، بطور ووٹرآپ مجھے جوابدہ ہیں اور میرا ووٹ آپ کسی بھی ایسے شخص کی جھولی میں نہیں ڈال سکتے جس کیلئے میں نےآپ کو ووٹ نہیں دیا۔
ثاقب ریاض بھٹہ نے مخدوم سمیع الحسن گیلانی سے مطالبہ کیا کہ مجھ سمیت اپنے حلقے کے تمام ووٹرز سے تحریری طور پر معافی مانگیں اور اپنی سیٹ سے استعفیٰ دے کر کسی بھی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں اور جس مرضی جماعت میں شامل ہوجائیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا، اگر آپ نے نوٹس موصول ہونے کے بعد یہ مطالبات پورے نہ کیے تو آپ کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hali1i112.jpg