تجارت معطلی کے باوجود بھارت سے پاکستانی درآمدات میں اضافہ

9pakistanindiiatradeeee.jpg

بھارت سے پاکستان کو کی گئی امپورٹس کا مجموعی حجم 2 کروڑ 30 لاکھ 10 ہزار ڈالر کے قریب : رپورٹ

بھارت سے پاکستان کی تجارت معطل ہونے کے باوجود رواں مالی سال کے دوران دوسری بار بھارت سے ملک میں کی جانے والی درآمدات میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ مئی کے دوران بھارت پاکستان میں کی جانے والی درآمدات میں اضافے کے لحاظ سے 10 بڑے ملکوں کی فہرست میں شامل ہو گیا تھا۔

گزشتہ مہینے پاکستان کو بھارت سے سالانہ بنیادوں پر کی گئی درآمدات میں 12 فیصد تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سے پاکستان کو کی گئی امپورٹس کا مجموعی حجم 2 کروڑ 30 لاکھ 10 ہزار ڈالر کے قریب رہا ہے جبکہ گزشتہ برس مئی میں پاکستان نے بھارت سے 2 کروڑ 5 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی برآمدات کی تھیں۔ بھارت سے درآمدات میں اضافے کے لحاظ سے ماہ فروری میں بھی 10 بڑے ملکوں کی فہرست میں بھارت شامل تھا۔ پاکستان نے 2022ء میں بھارت سے تجارت معطل کر دی تھی۔

یاد رہے کہ فروری 2019ء میں بھارت نے پلوامہ حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتے ہوئے اس سے پسندیدہ ملک کا درجہ واپس لے کر 200 فیصد درآمدہ ڈیوٹی عائد کی تھی۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق 2018ء میں بھارت کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات کا محض 2 فیصد تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت میں دوطرفہ تجارت کا حجم 342 ارب روپے کے لگ بھگ تھا۔

علاوہ ازیں سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی درآمدات پر مال برداری اخراجات کا حکم رواں مالی سال کے پہلے 11 مہینوں میں 98 فیصد کمی ہوئی ہے۔ جولائی سے مئی 2023ء کے عرصے میں درآمدات پر مال برداری اخراجات کا حجم 1.964 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 98 فیصد کم ہے جو 3.887 ارب ڈالر ریکارڈ ہوا تھا۔
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
مودی کے یار حکومت میں ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ مودی کے ملک سے انجنیئر، مشینری اور جاسوس بلوائے ہیں۔ تجارے تو بڑھے گی نا آپ کیوں پریشان ہوتے ہو؟
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Modi slapped PDM haramis on their faces by demanding them to stop terrorism emanating from Pakistan.There is was no strong statement against the butcher of Gujarat from PDM kanjars
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Modi napaak fouj ka baap hai. Sab harami Generals aur senior officers maal bananey mein lagey huey hain.