
اسلام آباد کی کامسیٹس یونیورسٹی میں طلبا کو کوئز میں قابل اعتراض سوال پوچھنے پر لیکچرار کو برطرف کردیا گیا، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو مطلع کردیا گیا کہ انگلش کمپوزیشن کے امتحان میں متنازع سوال کرنے والے وزٹر فیکلٹی ممبر کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
بیچلر آف الیکٹرک انجینئرنگ کے طلبا انگریزی امتحان میں ایک انتہائی قابل اعتراض سوال پر حیران ہوئے، جبکہ ان سے اس موضوع پر 300 الفاظ کا مضمون لکھنے کو کہا گیا۔
ایڈیشنل رجسٹرار نوید احمد خان نے تصدیق کی کہ بی ای ای انگلش کمپوزیشن پیپر کے طلبا سے ایک "انتہائی قابل اعتراض سوال" پوچھا گیا تھا۔ جس نے انکوائری میں تسلیم کیا کہ اس نے یہ سوال گوگل سے لیا تھا جس کے بعد مناسب سوالات کے ساتھ طلبا کا کوئز دوبارہ لیا گیا۔
اب مذکورہ بالا معاملہ ملک بھر میں زبان زد عام ہے اور سوشل میڈیا پر ہو کوئی اسی متعلق سوال اٹھاتا نظر آ رہا ہے۔ حتیٰ کہ یہ موضوع ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔ صارفین اس پر میمز کے ساتھ تبصرے کر رہے ہیں۔
صارفین اسے شرمندگی کا باعث قرار دے رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1627910839461093376
عائشہ نامی صارف نے لکھا کہ انہوں نے کبھی بھی گہرے نفسیاتی اور سماجی جائزوں کے لیے حالات کا مطالعہ کرنے کے خیال کی مخالفت نہیں کی مگر نوجوان طلبا میں اس طرح کے خیال کو یوں سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جانا کسی طرح بھی درست نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1627767922801123328
منال کیانی نامی صارف نے کہا کہ اگر آپ انگلش لٹریچر کے طالب علم ہیں تو پھر آپ کو پتہ ہونا چاہیے یہ کس کتاب سے لیا گیا اور اس کا دائیں بازو کی سوچ کا حامل لکھاری یہی کچھ لکھتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1627795120593506308
ابرار معنی نے اس پر کہا کہ ایسا سوال انتہائی بے وقوفی اور غیر اخلاقی حرکت ہے اللہ تعالی ہماری پاک سرزمین کو ایسے شیطانوں سے محفوظ رکھے۔
https://twitter.com/x/status/1627900491773386752
جان محمد نامی صارف نے شیخ رشید اور بلاول بھٹو کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جولی اور مارک ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1627933524643782656
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mark-juli-SM-top.jpg
Last edited by a moderator: