بھگوڑا کون؟ احسن اقبال اور ڈاکٹرارسلان خالد ٹوئٹر پر آمنے سامنے

ahni1h1221h11.jpg


ارسلان خالد نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کے جواب میں صرف لفظ بھگوڑا کا استعمال کیا جس پر احسن اقبال فٹ سے سمجھ گئے کہ یہ تو نوازشریف کی بات کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کسی کا نام لیے بغیر ایک ٹوئٹ کیا کہ پاکستان کا ایک ایسا لیڈر ہے جو کبھی کسی سرکاری ہسپتال میں بلڈ ٹیسٹ نہیں دے سکتا اور اسکی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ بوجھو تو جانیں.
https://twitter.com/x/status/1589478228531388416
جواب میں پنجاب کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ارسلان خالد نے کہا کہ احسن صاحب کیونکہ وہ بھگوڑا ہے، لندن بیٹھا ہے اور زکام کا علاج بھی لندن سے کراتا ہے، جب پاکستان کے کسی ہسپتال جائے گا ہی نہیں تو بلڈ ٹیسٹ کیسے دے گا۔ اتنی وجہ کافی ہے یا اور بتاؤں؟
https://twitter.com/x/status/1589507379879563264
بظاہر اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ارسلان خالد نے بھی کسی کا نام نہیں لیا صرف لفظ "بھگوڑا استعمال کیا جس پر احسن اقبال نے ردعمل دیا کہ نواز شریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج رہے اور کافی بلڈ ٹیسٹ ہوئے۔ کوئی اور ہے آپ کو بھی پتہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1589511369400848384
ارسلان خالد نے وضاحت دیتے ہوئے پھر کہا کہ احسن صاحب میں نے تو نواز شریف کا نام لیا ہی نہیں، میں نے تو بھگوڑا کہا آپ نواز شریف کو بھگوڑا کہتے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1589512157292822528