عمران ریاض کو حج پر جانے سے روکنے پر لیگی سوشل میڈیا ٹیم کی بدزبانی

5imrannriakjskjskjsjsahs.png

سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران ریاض خان کو حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے سے روکنے پر ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے انتہائی نامناسب اور غیر اخلاقی ریمارکس سامنے آرہے ہیں جس پر صحافی برادری نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے سینئر صحافی عمران ریاض کو حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوتے ہوئے ایئر پورٹ پر روک لیا اور انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی، اس واقعہ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ن لیگ کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان نے بدزبانی شروع کردی۔

ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کے رکن اور سابق لیگی ایم پی اے کے بیٹے عاطف رؤف نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "فتنہ نیازی کے ہم نام فتنہ کو ملک سے فرار ہوتے ہوئے ایئرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا حج کے بعد اس نے بھی اپنے آقاوں کے شہر پہنچ کر ریاست مخالف پروپیگنڈا مزید تیز کرنا تھا"

https://twitter.com/x/status/1797499003724337455
ن لیگ کے کارکن طاہر مغل نے اسے بھی دو قدم آگے بڑھتے ہوئے کہا کہ "حج کے بہانے پاکستان سے بھاگنے والے دہشت گرد عمران ابلیس کو ایئر پورٹ پر روک لیا گیا"۔

https://twitter.com/x/status/1797449120732364865
سینئر صحافی اور حج پر جانے والےایک شخص کے بارے میں ایسی بدزبانی پر صحافی برادری بھی خاموش نا رہ سکی اور ن لیگ کو کرارے جواب دیئے۔
صحافی عمران بھٹی نے کہا کہ قصور ان کا نہیں ہے، ان کو سیاسی وابستگی نے ایسا بنادیا ہے ، انہیں کوئی کچھ بھی نا کہے۔

https://twitter.com/x/status/1797538361072316683
صحافی نادر بلوچ نے کہا کہ پنجاب حکومت کا بنایا گیا ہتک عزت کا قانون سب سے پہلے ن لیگی کارکنان اور رہنماؤں پر لگے گا۔

https://twitter.com/x/status/1797536594242809928
افتخار احمد نے کہا کہ حج جیسے فریضے کی ادائیگی پر جانے سے روکنے والے ابلیس ہوسکتے ہیں،جانے والے نہیں۔

https://twitter.com/x/status/1797518085492178987
 

Nebula

Minister (2k+ posts)
Hajj Allah kabool karyga. Haq baat karna bhi jihaad hay. Public ki awaz buna bhi fakhar kaa muqaam hay. Let them enjoy few seconds and soon Allah will get them InshaAllah
 

Back
Top