
نوشہرہ میں علاج کے بغیر ایمرجنسی نکالے گئے مریض نے اسپتال کے صحن میں دم توڑ دیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نوشہرہ کے ایک نجی اسپتال"میاں راشد حسین اسپتال" میں عملے نے رات گئے ایک مریض کو علاج کے بغیر ایمرجنسی سے نکال کر اسپتال کے صحن میں منتقل کردیا جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1797272690211856675
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گزشتہ رات ریسکیو اہلکار ایک لاوارث مریض کو اسپتال کے شعبہ حادثات میں لے کر آئے، مریض کو ایمرجنسی میں ایڈمٹ کیےجانے کے 3 گھنٹے بعد تک اس کا علاج شروع نا ہوسکا بلکہ تین گھنٹے بعد ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی موجودگی میں ملازمین مریض کو وہیل چیئر پر اسپتال کے صحن میں چھوڑ آئے۔
سی سی ٹی فوٹیج میں دکھا جاسکتا ہے کہ صحن میں چند گھنٹے زندہ رہنے کے بعد مریض جاں بحق ہوگیا۔
نجی اسپتال کے ایم ایس اختیار خان کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ڈاکٹرز اور اسپتال کے عملے کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/iazha1132.jpg