بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بول پڑے

20211120_213140.jpg

معروف بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے عاطف اسلم کو اپنا پسندیدہ گلوکار قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے گزشتہ رات ابوظہبی میں ہونے والے شو اپنی لائیو پرفارمنس کے دوران پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بول کر ہجوم کو حیران کر دیا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کنسرٹ کا ایک کلپ شیئر کیا جس میں ارجیت "پہلی نظر میں" گانا شروع کرنے سے پہلے عاطف اسلم کی تعریف کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا کہ پاکستانی گلوکاروں، گانوں پر بھارت میں پابندی کیوں عائد کی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ عاطف اسلم، شفقت امانت علی انکے دو پسندیدہ گلوکار ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے اسٹیج پر عاطف کی تعریف کرتے ہوئے اریجیت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی گلوکار کی تعریف کی، صارف نے کہا کہ پاکستانی گلوکاروں کے حوالے سے ارجیت سنگھ نے کیا ٹھوس بیان دیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1461807949500796936
کنسرٹ ہال کے شرکاء میں سے ایک اور
نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اریجیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ارجیت سنگھ کے کنسرٹ میں ہوں اور انہوں نے میرا دل جیت لیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1461768965663989760
صارف نے مزید کہا کہ انہوں سیوونی گانا گایا اور کہا کہ یہ ان کے پسندیدہ میوزیکل بینڈ جنون کا گانا ہے، اور یہاں پاکستان سے ان کے تمام مداحوں کے لیے ہے۔

لیکن جس چیز نے مداحوں کا دل جیت لیا وہ یہ ہے کہ جب ارجیت سنگھ نے عاطف اسلم کا گانا گانے سے پہلے پوچھا،"اب میں کچھ متنازعہ پوچھوں گا، ہم نے پاکستانی گانوں پر پابندی کیوں لگائی؟ عاطف اسلم اور شفقت امانت علی میرے دو پسندیدہ گلوکار ہیں اور مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں۔

حاضرین نے ذکر کیا کہ کس طرح اس لمحے میں جب ارجیت نے نصرت فتح علی خان کا گانا گایا تو "ہجوم پاگل ہو گیا"،

حاضرین نے بھارت میں پاکستانی آرٹسٹوں پر پابندیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر ارجیت سنگھ کو سراہا اور کہا کہ "دل جیت لیا بھائی لڑکے نے"۔
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
ہاہاہا...جو سچ ہے وہ ہزار پردوں میں چھپا ہو تو بھی ایک دن ظاہر
ہوکر رہتا ہے….اور یہی نظام قدرت ہے…..اب اس میں کیا