بھارتی سپریم کورٹ کا اردو کے حق میں فیصلہ

CanPak2

Minister (2k+ posts)
بھارتی سپریم کورٹ کا اردو کے حق میں فیصلہ

آخری وقت اشاعت: پير 8 ستمبر 2014 ,* 11:56 GMT 16:56 PST

140124155924_indian_supreme_court_624x351_getty.jpg

سپریم کورٹ کا فیصلہ ایک آئینی درخواست کے جواب میں آیا ہے

شہریوں کی لسانی آزادیوں کا اعادہ کرتے ہوئے بھارت کی عدالتِ عظمیٰ نے کہا ہے کہ کسی بھی ریاست کی مقننہ پر اپنے شہریوں کی سہولت کے لیے کسی بھی مقامی زبان کو ریاست کی سرکاری زبان قرار دینے پر کوئی قدغن نہیں ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کسی بھی ریاست میں وسیع پیمانے پر بولے جانے والی کسی بھی مقامی زبان کو سرکاری زبان قرار دینے سے اس زبان میں سرکاری خط و کتابت، سرکاری اشتہارات، ہدایات اور معلومات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

بھارتی سپریم کورٹ کا آئینی بینچ چیف جسٹس آر ایم لودھا، جسٹس دیپک مسرا، مدن بی لوکور، کورین جوزف اور ایس اے بودے پر مشتمل تھا۔ اس نے اتر پردیش کی ہندی ستیہ سمیلن کی ایک آئینی پٹیشن کو رد کر دیا جس میں اس تنظیم نے اتر پردیش کی سرکاری زبان کے قانون مجریہ 1951 میں ریاستی اسمبلی کی طرف سے کی گئی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

اتر پردیش کی ریاستی اسمبلی نے اس ترمیم کے ذریعے ہندی کے ساتھ ساتھ اردو کو بھی ریاست کی سرکاری زبان کا درجہ دے دیا تھا۔ ریاستی اسمبلی نے اردو بولنے والی ایک کثیر آبادی کے مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہندی کے ساتھ اردو کو بھی سرکاری زبان قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے اس بینچ نے اردو کی ریاست کی سرکاری زبان کی حیثیت برقرار رکھی ہے۔

"سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے ریاست کے سماجی اور دانشور حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور لوگوں کا کہنا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ ریاست کی سرکار اردو کی ترویج اور فروغ کے لیے کیا اقدامات کرتی ہے اور سرکاری سطح پر اس کو کس حد تک جگہ دی جاتی ہے۔"

سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے ریاست کے سماجی اور دانشور حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور لوگوں کا کہنا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ ریاست کی سرکار اردو کی ترویج اور فروغ کے لیے کیا اقدامات کرتی ہے اور سرکاری سطح پر اس کو کس حد تک جگہ دی جاتی ہے۔

عدالت عظمیٰ کے بینچ نے اس قانونی نقطے پر توجہ مرکوز کیے رکھی کہ آیا کسی ریاستی اسمبلی پر کسی مقامی زبان کو سرکاری زبان کی حیثیت دینے پر کوئی قانونی پابندی عائد کی جا سکتی ہے کہ نہیں۔

بھارتی آئین کی شق 345 کے مطابق ریاست کی قانون ساز اسمبلی قانون کے ذریعے کسی ایک یا ایک سے زیادہ مقامی سطح پر بولی جانے والی زبانوں کو یا ہندی کو سرکاری زبان کا درجہ دینے کا اختیار رکھتی ہے۔

چیف جسٹس لودھا نے اس متفقہ فیصلے میں لکھا کہ ہندی کا لفظ اسی لیے اس شق میں ڈالاگیا ہے تاکہ مختلف ریاستوں میں ہندی کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کوئی بھی ریاستی اسمبلی کسی مقامی زبان کو فروغ دینے کے اختیار سےدستبردار ہو جائے۔

اس فیصلہ میں اس طرف بھی اشارہ کیا گیا کہ کئی ریاستوں نے ہندی کے علاوہ اپنی مقامی زبانوں کو سرکاری زبان کا درجہ دے رکھا ہے۔

ان ریاستوں میں بہار، ہریانہ، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش اور اترکھنڈ کی ریاستیں شامل ہیں جہاں ہندی کے علاوہ مقامی زبانوں کو بھی سرکاری زبانوں کا درجہ حاصل ہے۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/regional/2014/09/140908_urdu_language_fz.shtml
 
Last edited by a moderator:

PkRevolution

Chief Minister (5k+ posts)
انڈیا میں سارے بولتے ہی پاکستانی اردو ہیں

ساری بالی وڈ فلمیں اردو میں بنتی ہیں

بھارتی ہندو نے ستر کی دھائی میں سوچا کہ اپنے ملک کی ثقافت کو پاکستان پر کیسے مسلط کیا جائے۔ انہیں ایک ہی راستہ دکھائی دیا۔ فلمیں ہندی کے بجائے اردو زبان میں تیار کی جائیں اور انہیں پاکستان پر بیچا جائے

شروع میں تو انہیں اس میں کامیابی ہوئی لیکن انڈیا کی نئی نسل ہندی بھولتی گئی اور فلمیں دیکھ دیکھ کر اردو ہی کو ہندی سمجھنا شروع ہوگئے

آج ھماری اردو زبان ہندوستان میں بولی جانے والی سب سے بڑی زبان ہے۔ ہندی ہندوستان میں اب ہر ایک کو بولنا نہیں آتی بلکہ وہ اردو کو ہی ہندی کہتے ہیں

kakamuna420

Chief Minister (5k+ posts)
All Indian women are mad about Imran Khan. Soon Supreme court will pass a nice ruling on it.
 
Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
انڈیا میں سارے بولتے ہی پاکستانی اردو ہیں

ساری بالی وڈ فلمیں اردو میں بنتی ہیں

بھارتی ہندو نے ستر کی دھائی میں سوچا کہ اپنے ملک کی ثقافت کو پاکستان پر کیسے مسلط کیا جائے۔ انہیں ایک ہی راستہ دکھائی دیا۔ فلمیں ہندی کے بجائے اردو زبان میں تیار کی جائیں اور انہیں پاکستان پر بیچا جائے

شروع میں تو انہیں اس میں کامیابی ہوئی لیکن انڈیا کی نئی نسل ہندی بھولتی گئی اور فلمیں دیکھ دیکھ کر اردو ہی کو ہندی سمجھنا شروع ہوگئے

آج ھماری اردو زبان ہندوستان میں بولی جانے والی سب سے بڑی زبان ہے۔ ہندی ہندوستان میں اب ہر ایک کو بولنا نہیں آتی بلکہ وہ اردو کو ہی ہندی کہتے ہیں

پاکستان کے لئے بڑی شرم کی بات ہے- انڈیا کے عدالتی فیصلوں کی وجہ سے وہ ہم پر سبقط لے رہے ہیں- اگر ہمارے حکمرانوں نے اسی طرح ہم پر انگریزوں کی غلامی جاری رکھی تو پاکستان کا وجود ختم ہوسکتا ہے
 
awan4ever

Chief Minister (5k+ posts)
Punjab Assembly mein Punjabi mein taqreer kerni ho tu Speaker ke ijazat leni perti hay werna Urdu mein bolna laazmi hay.

National Assembly mein bills English mein paish hotay hein aur sarkari dafteri kaam bhe ziada ter angraizi mein hota hay.

Urdu perhna aur likhna aur khaas ker Urdu script mein, aajkal ke nasl ko ata he nahi. Sab Roman Urdu istimaal ker rahay hein. 15 sy 20 saal mein ya tu Urdu ko roman script mein shift kerna peray ga ya phir Urdu say bilkul hath dhonay perain gay aur Angraizi lagoo kerni peray ge.

Ye tu hein hamaray halaat. Urdu aur Punjabi ke aaj bhe ziada khidmat India mein ho rahi hay kyunkeh wahan sarkaar nay ab kaafi arsay say lisaani muamlaat mein azaadi de hui hay.

Punjabion ko punjabi bolni nahi ati, likhni tu boht duur ke baat aur pathan pashto bol tu letay hein per likhnay wala kaam udher bhe kamzor hay. Yehi haal yaqeenan Sindhi aur Brahvi/Balochi ha hoga.

wahreh

Chief Minister (5k+ posts)
Thats correct. Wo humesha say hi urdu bolte hein. Azadi kay baad Sirf rasm-ul-khat badal kar hindi kar diya to language ko hindi kehne lage

انڈیا میں سارے بولتے ہی پاکستانی اردو ہیں

ساری بالی وڈ فلمیں اردو میں بنتی ہیں

بھارتی ہندو نے ستر کی دھائی میں سوچا کہ اپنے ملک کی ثقافت کو پاکستان پر کیسے مسلط کیا جائے۔ انہیں ایک ہی راستہ دکھائی دیا۔ فلمیں ہندی کے بجائے اردو زبان میں تیار کی جائیں اور انہیں پاکستان پر بیچا جائے

شروع میں تو انہیں اس میں کامیابی ہوئی لیکن انڈیا کی نئی نسل ہندی بھولتی گئی اور فلمیں دیکھ دیکھ کر اردو ہی کو ہندی سمجھنا شروع ہوگئے

آج ھماری اردو زبان ہندوستان میں بولی جانے والی سب سے بڑی زبان ہے۔ ہندی ہندوستان میں اب ہر ایک کو بولنا نہیں آتی بلکہ وہ اردو کو ہی ہندی کہتے ہیں

wahreh

Chief Minister (5k+ posts)
Mere khayal mein roman mein urdu likhne ki waja yeh hai kai abhi keyboards par urdu rasm ul khat aasan nahi use karna. Type karne mein time lagta hai. Agar urdu rasm ul khat wali apps our keyboards ko asaan bana jai to loog urdu rasm uk khat bhi istemal karenge

Punjab Assembly mein Punjabi mein taqreer kerni ho tu Speaker ke ijazat leni perti hay werna Urdu mein bolna laazmi hay.

National Assembly mein bills English mein paish hotay hein aur sarkari dafteri kaam bhe ziada ter angraizi mein hota hay.

Urdu perhna aur likhna aur khaas ker Urdu script mein, aajkal ke nasl ko ata he nahi. Sab Roman Urdu istimaal ker rahay hein. 15 sy 20 saal mein ya tu Urdu ko roman script mein shift kerna peray ga ya phir Urdu say bilkul hath dhonay perain gay aur Angraizi lagoo kerni peray ge.

Ye tu hein hamaray halaat. Urdu aur Punjabi ke aaj bhe ziada khidmat India mein ho rahi hay kyunkeh wahan sarkaar nay ab kaafi arsay say lisaani muamlaat mein azaadi de hui hay.

Punjabion ko punjabi bolni nahi ati, likhni tu boht duur ke baat aur pathan pashto bol tu letay hein per likhnay wala kaam udher bhe kamzor hay. Yehi haal yaqeenan Sindhi aur Brahvi/Balochi ha hoga.

wahreh

Chief Minister (5k+ posts)
Bhai bangash, aap ki baat juzwi durust hai. Alawa is kay, kay aap baat ko ek dum extreme par lay gai

پاکستان کے لئے بڑی شرم کی بات ہے- انڈیا کے عدالتی فیصلوں کی وجہ سے وہ ہم پر سبقط لے رہے ہیں- اگر ہمارے حکمرانوں نے اسی طرح ہم پر انگریزوں کی غلامی جاری رکھی تو پاکستان کا وجود ختم ہوسکتا ہے
 
Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
"کاش ہمارے ہاں بهی ایسی عدالتیں ہوتیں.جو حق پر فیصلہ کرے اسی لئے "آردو کو ترجیح دیں
 
Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
Bhai bangash, aap ki baat juzwi durust hai. Alawa is kay, kay aap baat ko ek dum extreme par lay gai

آپکی بات درست ہے لیکن میں یہی کہ رہا ہوں کہ اگر اسی طرح سے جاری رہا تو- کوئی معمولی سا جرم غلطی جب جاری رہتی ہے تو اخیر میں اسکا نقصان بہت بڑا ہوتا ہے ایک دن ایک سال میں کچھ نہیں دکھاتا- پاکستان میں آج جیتنے بڑے مسائل ہیں جیسے آج کا سیلاب ہی لےلیں تو اس میں بھی پچھلے ٦٧ سالوں کے جرم جمع ہوگئے ہیں اگر اگے اسی طرح سے چلتا رہا تو ایک دن کا طوفان مکمل طور پر سب کچھ بہاکر لے جائے گا رہ جائیں گے صرف کنڈھرات جیسے مونجوداڑوں کے رہ گئے ہیں

ہر ایک کام وقت پر کرنا چاہئے - نواز شریف جیسے لوگ کبھی بھی اپنے وقت پر کام نہیں کرتے اور پھر چار حلقوں سے آج کے جیسے دھرنے سامنے اتے ہیں

Last edited:

ranaji

President (40k+ posts)
​Paisaa phaink tamasha daikh ,,, humari noora courts kaa motto,,,,,, yeh courts sirff noora Butt aur Khwaja sraon ko relief dainey yaaa election dhandli ke khilaaaf aaney wali darkhwaston ko radd karney aur STAY ORDERS ke zareeyaay noora and khawaja sras ko bachaney ke watey kaaam karti hain inn parrr ,,,,,,,,,,.........................
 
monh zorr

Minister (2k+ posts)
Mere khayal mein roman mein urdu likhne ki waja yeh hai kai abhi keyboards par urdu rasm ul khat aasan nahi use karna. Type karne mein time lagta hai. Agar urdu rasm ul khat wali apps our keyboards ko asaan bana jai to loog urdu rasm uk khat bhi istemal karenge

جو دوست اس طرح کی ،،اردو ،،لکھنا چاہتے ہیں،جیسی میں لکھ رہا ہوں
وہ نیچے دی گئی سائیٹ سے سوفٹ ویر ڈاؤن لوڈ کرلیں
نہایت آسان ہے،اور چند منٹ میں آپ اسے سیکھ لیں گے
http://www.mbilalm.com/urdu-installer.php
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

پاکستان کے لئے بڑی شرم کی بات ہے- انڈیا کے عدالتی فیصلوں کی وجہ سے وہ ہم پر سبقط لے رہے ہیں- اگر ہمارے حکمرانوں نے اسی طرح ہم پر انگریزوں کی غلامی جاری رکھی تو پاکستان کا وجود ختم ہوسکتا ہے

انشاء الله پاکستان کا وجود ختم نہیں ہوگا ،ان کالے انگریزوں سے نجات ضروری ہے ،جو خواب بھی انگریزی میں دیکھتے ہیں اور محبت پاکستان کا دعوی کرتے ہیں ،آئیں پاکستان کی رو سے ١٨ سال میں اردو مکمل طور پر پاکستان میں ہر شعبے میں نافذ ہو جانی چاہئے تھی