بھائی اور باپ کےہاتھوں قتل ہونےوالی ماریہ پربد ترین تشدد ہوا:بہن کا انکشاف

case of toba teksingh a.jpg


ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی اور باپ کےہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی بڑی بہن کوثرکا دل دہلا دینے والا بیان سامنے آگیا,ماریہ کی بہن کوثر کا کہنا ہے کہ بھائی نےرات ایک بجےماریہ کی طبعیت خراب ہونےکی اطلاع دی، جب ہم گھر پہنچے توماریہ مرچکی تھی۔

بہن کوثر بی بی نے مزید بتایا کہ میت کوغسل دیتے وقت پتہ چلا کہ ماریہ پر بری طرح تشددکرکے گلا دبایا گیا تھا۔ ماریہ کی آنکھ اور ناک سے خون بھی بہہ رہا تھا اور اس کی ایک سائیڈ مسلی ہوئی تھی۔
مقتولہ کی بہن کوثر نے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کردیا۔ کہا کہ میری بہن کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے ہمیں انصاف دیا جائے۔

ماریہ کی بھابھی اور بھائی نے ملزمان پر لڑکی سے زیادتی کا الزام عائد کردیا، اور کہا ہے کہ ملزمان نے انہیں بھی جان سے مارنے دھمکیاں دی تھیں۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گاؤں آلو وال میں قتل ماریہ کو بھائی فیصل اور باپ عبدالستار کے ہاتھوں انسانیت سوز مظالم کا بھی سامنا کرنا پڑا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو کے مطابق ملزم نے 3 منٹ تک بہن کے منہ پر تکیہ رکھا۔ کمرے میں باپ اور گھر کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔پولیس کے مطابق واقعہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 277 ج ب میں پیش آیا تھا جہاں ملزمان نےاس قتل کے بعد خاموشی سے مقتولہ ماریہ کی رات کو تدفین بھی کردی۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مقتولہ کی قبرکشائی کی تھی جس کے بعد فرانزک کے لیے نمونے لیے گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد واقعہ کا نوٹس لیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری حکم دے دیا۔

ماریہ کے بھائی شہباز اور بھابھی نے ملزمان فیصل اور عبدالستار پر لڑکی سے زیادتی کا الزام عائد کردیا۔یہی خاتون قتل کے وقت بنائی جانے والی ویڈیو میں بھی نظر آرہی تھیں، جبکہ قتل کی ویڈیو بنانے والا شہباز ہے,مقتولہ کی بھابی نے بتایا کہ ماریہ میری نند تھی، ہم جہاں رہتے تھے وہاں میرا شوہر مزدوری کرتا تھا، میری دو بیٹیاں ہیں، ماریہ اس کا بھائی اور باپ گھر پر رہتے تھے، ہم روزے رکھنے کیلئے گھر آئے کہ روزے گھر پر رکھیں گے، جب ہم گھر آءے تو ماریہ میرے آگے روئی، وہ کہنے لگی کہ بھابھی میرے ساتھ ایسے ایسے ظلم ہورہا ہے، میرے بھائی کو بتاؤ کہ وہ مجھے انصاف دلائے اور باپ اور بیٹے سے بچائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میرا بندہ جب شام کو گھر آیا تو میں نے اسے بتایا کہ ماریہ کے ساتھ اس طرح زیادتی ہو رہی ہے، میرے بندے نے ان لوگوں سے پوچھا اور کہا کہ ابھی شام ہو رہی ہے سویرے میں تم لوگوں کا علاج کروں گا، ماریہ اپنے کمرے میں جا کر لیٹ گئی تھی، میری بچیاں بھی ماریہ کے پاس تھیں، جب ملزمان نے ماریہ کو پکڑا اور اس کے ہاتھ پاؤں باندھے تو میری بچیاں ان لوگوں نے اغوا کرلی تھیں، جب ماریہ کے چیخنے کی آواز آئی تو ہم کمرے میں پہنچے، وہاں دو نامعلوم بندے تھے جو ہم کو دیکھ کر بھاگ گئے تھے،

انہوں نے بتایا کہ جب میں چلانے لگی تو ان لوگوں نے کہا کہ یہ بچیاں دیکھ لو، ایک کو ہم نے ماردیا ان کو بھی مار دیں گے چپ کرجاؤ، انہوں نے مجھے کلہاڑی اور پستول سے دھمکایا، میرے شوہر کا بازو کام نہیں کرتا، میں یہ سوچ کر چپ ہوگئی کہ ماریہ کو کھو بیٹھی ہوں، میری چھوٹی چھوٹی بچیاں ہیں انہیں بھی نہ کھو بیٹھوں‘۔مقتولہ کے بھائی شہباز نے بھی بتایا کہ ’ جب یہ واقعہ ہورہا تھا تو ہم اپنے کمرے میں تھے، میری دونوں بچیاں میری سسٹر سے بہت زیادہ پیار کرتی تھیں اور اس وقت انہی کے پاس تھیں، جس وقت چیخنے کی آواز آئی ہے’۔

شہباز نے کہا کہ ’جب وہ قتل کر رہے تھے تو میں نے موبائل فون کان سے لگا کر ویڈیو بنائی، انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ میں نے ویڈیو بنائی ہے، اگر انہیں معلوم ہوتا تو وہ سیدھا مجھے فائر مار دیتے‘۔
ڈی پی او عبادت نثار کے مطابق قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ جبکہ مقتولہ ماریہ کے بھائی شہباز نے کہا کہ پولیس اس کی مدعیت میں مقدمہ درج نہیں کررہی۔
دوسری جانب علاقہ مکینوں نے ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا کا مطالبہ کردیا۔
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/case of toba teksingh a.jpg

Panthar_pk

Councller (250+ posts)
hum wapis 1400 saal pahlay chalay gae hain double saza bunti hy Islam or Musalman mulk main aisa ho,

yea humaray fraudiay firqa parast mulla yahan ky ky sipaysalar hukumran jagirdaar sarmayadaar yea suub zimmay daar hain or awam bhe jo khamoshi say yea zulm hota hua daykh rahi hy or kr kuch nahi rahi

or kuch nahi to apnay ghar main hi Islam nafiz kr do Quran o Hadith ko parho or samgho or amal kro yea suub nahi ho ga

India main porn ban ho gae Pakistan main pata nahi q allowed hy jub Pakistan ki fooj sinf e aagan jysay dramo ko dekha kr kia sabit krna chah rahi hy koi parda koi shariyat nahi to phir aisay qisay to hoon gy