بچوں کی فیس معافی: وفاقی وزیر احد چیمہ کا ردعمل سامنے آگیا

ahadnq1i1h1.jpg


وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کہتے ہیں ایچ سن کالج کے تنازع میں سے مجھے نکال دیں تو گورنر کے احکامات میں کیا غلط ہے، کیا گورنر کے احکامات قانون اور انصاف کے مطابق نہیں ہیں‘میرے بچوں کیلئے کوئی خصوصی رویہ نہیں رکھا گیا پالیسی فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے احد چیمہ کا کہنا تھاکہ گورنر پنجاب نے سب کیلئے ایک عمومی پالیسی بنائی ہے اس میں کیا حرج ہے، یہ صرف تاثر ہے کہ گورنر کے فیصلے کی وجہ میں ہوں، میری اہلیہ سرکار ی ملاز م ہیں.
https://twitter.com/x/status/1772330195237703853

انہوں نے 2022ء میں پرنسپل کو درخواست دی کہ میرا ٹرانسفر ہوگیا ہے مجھے بچے شفٹ کرنے ہیں اس لیے لیو دیں، پرنسپل نے کہا کہ ہم چھٹی دیں گے مگر آپ کو پوری فیس دینا ہوگی، میری اہلیہ نے کہا کہ دونوں جگہ پر پوری فیس دینا مشکل کام ہے آپ اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں ، پرنسپل نے اس بات سے اتفاق نہیں کیا یہ ان کی مرضی ہے، میری اہلیہ نے گورنر کو درخواست دی تو انہوں نے معاملہ بورڈ کو بھیج دیا.

اس بور ڈ نے 2023ء میں فیس معاف کرنے کی درخواست کو سپورٹ کیا، اس بورڈ پر اگر میرا اثر و رسوخ کسی کے علم میں ہے تو مجھے بتادے، پرنسپل نے بورڈ کے فیصلے کے باوجود ہمارے بچوں کے داخلے منسوخ کردیئے، ہم نے دوبارہ درخواست دی تو پرنسپل نے گورنر کو ریکارڈ فراہم کرنے سے منع کردیا۔

احد چیمہ کے بیٹے کی فیس معافی اور ایچی سن کالج کے پرنسپل کے استعفے کے معاملے پر گورنر پنجاب کا ردعمل سامنے آگیا,گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ احد چیمہ ملازمت کی وجہ سے ایک سال سے اسلام آباد میں تعینات تھے، احد چیمہ کے بچے ایچی سن میں نہیں جا پارہے تھے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ جو کلاسز ان بچوں نے نہیں لی تھیں ان کی فیس معاف کرانےکی درخواست دی تھی۔

ایچی سن کالج کے پرنسپل کے استعفےکے معاملے پرگورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اگست 2024 میں پرنسپل کا استعفیٰ قابل عمل ہو جانا تھا۔ پرنسپل ایچی سن کالج 40 لاکھ روپے تنخواہ وصول کر رہے تھے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 40 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرنے کا آڈٹ شروع کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ پرنسپل ایچی سن کالج ایک سال میں 100 سے زائد چھٹیاں کرتے تھے۔ انکوائریوں سے بچنے کے لیے پرنسپل ایچی سن کالج نے یہ حربہ اپنایا ہے۔
 

Rambler

Chief Minister (5k+ posts)
Moral of the story is that it is better to be a low life Rauf gla sara who earns more than 50 lac for his vomit inducing Haklahat than to be Principal of the supposedly foremost private school.
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 40 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرنے کا آڈٹ شروع کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ پرنسپل ایچی سن کالج ایک سال میں 100 سے زائد چھٹیاں کرتے تھے۔ انکوائریوں سے بچنے کے لیے پرنسپل ایچی سن کالج نے یہ حربہ اپنایا ہے۔

apni ghalt-kario ko chhupaney kay liey dosro pe ilzaam lagana ye PMLN ki puraani riwayat hay, in ko koi educated banda acha nahi lagta