hmkhan
Senator (1k+ posts)
اور اردو کی پانچویں کتاب بھی اب تواو خط ،اوت بھی لکھ لیت ہے۔ کہو تو توہار رشتے کی بات چلاؤیں اب تو تم جلدی سےدل والے بن کرجلد آجاؤ اوراپنی دلہنیا کو بیاہ کر لے جاؤ توہاربڑی بھوجائی اختری بیگم
خان بھائی اگر ڈاکٹر صاھب رضامند نہ ہوں تو میری بات چلائیں اس بہانے میں بوجھپوری بھی سیکھ لوں گا
(bigsmile)
کا بات کرت ہو بھیا ابھی کونوں جلدی ہے کا ؟ا پہلے اپنی متاری(والدہ) سےپوچھ لیئو اوو راجی ہے تو ہی ایی لگن ہو سکت بھیا ایی سادی بیاہ کا ماملہ ہےکوئی غاجی میاں(غازی میاں) کا بیاہ ناہیئں توری متاری راجی ہوئی بے تو ہی ایی لگن ہوسکت ہےنہیں تو ایی لگن نہ ہو سکت،نہ ہوسکت ہمایں تو معاپھ کرو بھیا
نوٹ -غازی میاں،کےبیاہ کا قصہ کچھ طرح ہےکہ غازی میاں نامی ایک شخص غالبا" جونپور یا آلہ آباد کے نواح کے کسی گاؤں میں رہتے تھے
انہیں اپنے بیاہ کا بہت ارمان تھا پر کسی کارن ان کا بیاہ نہ ہو سکا اور وہ کنوارے ہی بیاہ کی حسرت لئے اس دنیا سے رخصت ہوگئے اب ہر سال ان کے مزار پرمیلہ لگتا ہےاور ان کا بیاہ رچایا جاتاہے بھوج پوری عورتیں ڈھولک پر شادی بیاہ کے گیت گاتی ہیں مرد حضرات سہرہ پڑھتے ہیں اور باقاعدہ غازی میاں کی سہرہ بندی ہوتی ہے طرح،طرح کے پکوان پکتےہیں اور غازی میاں کے بیاہ یہ تقریبات تین روز تک جاری رہتی ہیں
اور دیکھئیے شوق بہرائچی نے اس ضمن میں کیا خوب کہا ہے
قول وعمل میں جس کے نظر آئے کچھ تضاد
وہ مولوی نہیں کوئی شیطاں ہے غالبا"ا
فرقہ پرستیوں نے کھلائے کچھ ایسے گل
سمجھے یہ لوگ فصل بہاراں ہےغالبا"ا
ہر سمت جو جلاجل و قرنا کا شور ہے
غازی میاں کے بیاہ کا ساماں ہے غالبا"ا