hmkhan
Senator (1k+ posts)

بٹّوا معظم نیاز کہاں ہو؟
پار سال(پچھلے سال) اسی کٹھیا پر بیٹھے ہم تم سے بتیا رہے تھے اوہی کٹھیا پر بیٹھے ہم آج چھٹن کی پتو(بہو) سےایی چٹھی توہار لکھوا یت ہین کا بات ہے کاہے اپنی اس بوڑھی مّیا سے دور چلے گئےبٹّوا بہوت انتجار کیا توہار کونوں چھٹی یا تار بھی نہ ناہیں لکھی کا بات ہے کاہے گھرمسائے ہو(ناراض ہو) ہمار سے بٹوا توہار رستہ نہارتے،نہارتے ان انکھین سے اب سجھائی بھی کم دیت ہے باقی ایہاں سب کشل منگل ہے -اس سال برسات میں توہار بڑی بوّا کا کوٹھا ڈھہ گیا پر پھکر کی کونوں بات ناہیں باقی سب کشل منگل ہے بابو لڈن کے ماتا نکل آئی رہی گاؤں کے حکیم بچھن سے علاج ہوت ہے پر کونوں پھرک ناہیں بھوا -
رمضانی کے دادا پچھلےجاڑوں میں اللہ کو پیارے ہوگئے آتی بدھوار کو جانی میاں کا چالیسواں ہے باقی سب کشل منگل ہے۔اس سال پھسل کونوں اچھی نہ بھوئی ماٹی ملے جھاڑو پیٹے کیڑوں نے ساری پھسل اجاڑ ڈالی ای سمجھ لیو کہ کھیت کھلیان سب پر سوختہ ہی سوختہ ہے باقی سب کشل منگل ہے -
بھوری والی گئیا دو روزپہلے اک بچھیا دیس رہین لڈن کی چھوٹکی ممانی اوکا چارہ دیہن کھاتر اوکے پاس گئین تو گئیا نے اوکا اپنے سینگن پر اچھال کر پرے کو پٹخ دیا ممانی جی اپنی ٹنگڑی تڑوا بیٹھی تورے چا چا نے او پہ ہلدی کا لیپ کردیا ہے باقی سب کشل منگل ہے- کلو کی چاچی کی منجھلی بٹیا بلقیس اب سیانی ہوگئی ہے اورکھوبصورت بھی ممانی شاکرہ سے قران ختم کیا ہے
اور اردو کی پانچویں کتاب بھی اب تواو خط ،اوت بھی لکھ لیت ہے۔ کہو تو توہار رشتے کی بات چلاؤیں اب تو تم جلدی سےدل والے بن کرجلد آجاؤ اوراپنی دلہنیا کو بیاہ کر لے جاؤ توہاربڑی بھوجائی اختری بیگم
نوٹ---- ڈاکٹر معظم نیاز صاحب معافی چاہتا ہوں فرینڈ لسٹ میں اور آپ کا مداح ہونے کے ناطےتھوڑی گستاخی کر بیٹھا آپ بڑی بھوجائی کو ایک استعارہ سمجھئیے یہ خط میری جانب سے اور آپ پیارو محبت کرنے والے دیگر ممبران فورم کی جانب سے ہے خدارا اس فورم پر جلد واپس آجائیے
دیگر ممبران سے درخواست ہے کہ آپ بھی میری آواز سے آواز ملائیے شکریہ
- Featured Thumbs
- https://i.ytimg.com/vi/RbSuxBsYme8/maxresdefault.jpg
Last edited by a moderator: