بِٹ کوائن: انٹرنیٹ کی دنیا کی کرنسی

USTADBONA

Senator (1k+ posts)
415377_33611614.jpg

ایک بِٹ کوائن کی قیمت تقریباً آٹھ لاکھ بہتر ہزار ہے تاہم ایکسچینج ریٹ اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں۔آپ روزانہ انٹرنیٹ اور اخباروں میں بِٹ کوائن سے متعلقہ خبریں پڑھتے ہوں گے۔ یہ خبریں عموماً اس کی قیمت کے متعلق ہوتی ہیں جو کہ دن بدن بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے۔ لاکھوں لوگ بِٹ کوائن میں سرمایا کاری کر رہے ہیں اور کافی منافع بھی کما رہے ہیں۔

بِٹ کوائن کیا ہے؟

1212.gif


بِٹ کوائن ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے جو کہ حالیہ عرصے میں بہت مقبول ہوئی ہے۔ اس کرنسی کی مدد سے آپ آن لائن خریداری کر سکتے ہیں۔ پے پال بھی ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے لیکن بِٹ کوائن اور پے پال میں بنیادی فرق اصلی کرنسی کا ہے۔ پے پال میں اصلی کرنسی کے عوض ایک ورچوئل کرنسی آپ کے پے پال اکائونٹ میں آ جاتی ہے جبکہ بِٹ کوائن میں ایسا نہیں ہوتا۔

PayPal-Logo-825x550.jpg

بِٹ کوائن کو اس وقت بہت سے ممالک میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان ممالک میں پاکستان کے علاوہ کینیڈا، چین اور امریکا کے علاوہ دیگر بہت سے ممالک بھی شامل ہیں۔ بٹ کوائنز ہر طرح کے ضابطوں یا حکومتی کنٹرول سے آزاد ہے اور اس کا استعمال بہت آسان ہے۔

بٹ کوائنز کیسے حاصل کیے جا سکتے ہیں؟

20130920-BITCOIN-PHONE-202edit.jpg


بِٹ کوائن حاصل کرنے کے لیے بِٹ کوائن والٹ اکائونٹ ہونا چاہئیے۔ اس اکائونٹ کو بنانے کے لیے اپنے موبائل میں بِٹ کوائن والٹ ایپلیکیشن ڈائونلوڈ کریں اور پھر اکائونٹ بنا لیں۔ والٹ اکاﺅنٹس کو پے پال، کریڈ کارڈز یا بینک اکاﺅنٹس وغیرہ کے ذریعے بٹ کوائنز خریدنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایک بِٹ کوائن کی قیمت تقریباً آٹھ لاکھ بہتر ہزار ہے تاہم ایکسچینج ریٹ اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں۔

بِٹ کوائنز کہاں قبول ہوتے ہیں؟

bitcoin-timeline-poster-superJumbo.jpg


انٹرنیٹ پر کام کرنے والی سینکڑوں کمپنیاں بٹ کوائنز کے ذریعے اپنے صارفین کو خرید و فروخت کی سہولت دیتی ہیں۔ اس وقت دنیا میں 12 ملین بِٹ کوائن موجود ہیں۔ دنیا بھر کی کئی حکومتیں وقتاً فوقتاً اس کرنسی پر پابندی لگانے کا اعلان کرتی رہتی ہیں مگر اس کے باوجود اس کی مقبولیت میں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔

بِٹ کوائن کو کیسے محفوظ رکھا جا سکتا ہے؟

bitcoin.jpg


ہم اصل کرنسی کو بنک میں یا تجوریوں میں رکھ کر اس کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔ بِٹ کوائن کو کس طرح محفوظ رکھا جائے؟ بِٹ کوائن کی حفاظت کے لیے بِٹ کوائن انشورنس کی سہولت موجود ہے جس میں ڈیپ کولڈ سٹوریج کو استعمال کیا گیا ہے، جہاں بٹ کوائنز کی خفیہ کیز کو محفوظ مقام پر سٹور کیا جاتا ہے۔

Source

 
Last edited by a moderator:

Admiral

Chief Minister (5k+ posts)
Pakistan has its own bitcoin exchange
https://urdubit.com

Since Bitcoin's price has surged to unaffordable levels, there are many altcoins gaining popularity in the virtual exchanges.
Currently there are more than 300 altcoins (e.g Ethereum, Litecoin, etc.). Some Pakistani computer geeks and entrepreneurs has introduced PakCoin for Pakistani internet users. PakCoin is listed on many exchanges e.g Crpytopia, Yobit etc., and has more worth than our real Pakistani Rupee (PKR) ;)
 

HamzaAfzal

MPA (400+ posts)
Bitcoin is becoming more popular currency of the world as it value is going high and high and now it touches its higher value as one bitcoin is equal to 8000 USD. Whole world striving hard to stop this currency but despite all their efforts its popularity increased and people take more and more interest.
 

Back
Top