
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ کنٹریز کی فہرست سے نکال دیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ نے فیصلے سے پاکستان ہائی کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے.
کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف میں منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کے لیے گراں قدر اقدامات کئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1592363478094073857
بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کی جلد تکمیل کے بعد برطانیہ نے پاکستان کو "ہائی رسک تھرڈ کنٹریز" کی فہرست سے باضابطہ طور پر نکال دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/159221444876451430
21 اکتوبر 2022 کو ایف اے ٹی ایف کے فیصلے کے بعد برطانیہ کے ٹریژری آفس نے 14 نومبر 2022 کو ہائی رسک کنٹریز سے متعلق قانون سازی کے ذریعے ایک فہرست مرتب کی جس کا ترمیمی قانون پاکستان کو اس فہرست سے نکال دیتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bialwal-uk-pak-high-risk.jpg
Last edited by a moderator: