
سیٹی کیوں بجائی؟ اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے 2 پی ٹی آئی ارکان جمشید دستی اور اقبال آفریدی کی رکنیت معطل کردی
جمشید دستی اور اقبال آفریدی نے صدر کی تقریر کے دوران باجے بجائے اور سیٹیاں بجاتے رہے
https://twitter.com/x/status/1781225269832921166
اسپیکر قومی اسمبلی کاکہنا تھا کہ صدر مملکت کے خطاب کے دوران جمشید دستی اور اقبال احمد خان نے تضحیک آمیز حرکات کیں، دونوں اراکین نے باجے بجائے، ایوان کی توہین کی۔
اس پر اقبال آفریدی نے ردعمل دیا اور کہا کہ کیا اسپیکر نے خود آئین اور قانون کو مانا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1781300079317696890
صحافی جاوید حسن نے ایک کلپ شئیر کیا جس میں قاسم سوری اجلاس میں صدارت کررہے ہیں اور ن لیگی ارکان سیٹیاں بجارہے ہیں
جاوید حسن کا کہنا تھا کہ 20 اکتوبر 2020 کو قومی اسمبلی اجلاس میں اس وقت کی اپوزیشن نے سیٹیاں بجانے کے رواج کی بنیادی ڈالی۔ آج وہی اپوزیشن حکومت میں ہے تو اپوزیشن کے ایوان میں سیٹیاں بجانے پر دو ممبران کی رکنیت ہی معطل کردی۔
https://twitter.com/x/status/1781313979438031254
شہرام ترکئی نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں آواز بلند کرنے پر رکنیت معطل ۔پوچھنا یہ تھا وہ جو فارم 47 کی پیدوار ہیں ان کی رکنیت کب معطل کی جائے گئی ۔
https://twitter.com/x/status/1781293826302226682
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aiaah1i1h1.jpg