
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین بابراعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں بھارتی کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹی 20 کرکٹ انٹرنیشنل میں رنز کی دوڑ میں روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 3ہزار 987 رنز بنا لیے ہیں۔
بابراعظم نے یہ سنگ میل برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں عبور کیا اور 32 رنز اسکور کیے، جس کے بعد بابراعظم کا 111 اننگز میں مجموعی اسکور 3 ہزار 987 ہوگیا ہے۔
ان سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما نے143 اننگز میں 3 ہزار 974 رنز اسکور کیے تھے، روہت شرما کو پچھاڑنے کے بعد اب بابراعظم کے آگے بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی ہیں جنہوں نے صرف 109 اننگز کھیل کر 4ہزار سے زائد رنز بنارکھے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9bababrrrohti.png