نادان
Prime Minister (20k+ posts)
فلحال میرے علم میں اس فورم کے علاوہ تو کوی قابل ذکر فورم نہیں ہے جہاں ٹھکانہ بنایا جاے ۔اورشاید اسی لیے انتظامیہ کے کانوں پر بھی جوں کو ی ہلچل نہیں مچاتی کہ کہاں جایں گے باقی آپ کی کافی ممبران سے بہت اچھے تعلقات ہیں اور کافی حد تک آپ کی بات بھی مانتے ہیں درخواست کریں ان سب سے جو غائب ہیں یا چوری چھپے گمنام آی ڈیز سے تانک جھانک کرتے رہتے ہیں کہ واپس آ جایں
ایک دفعہ ہم عاطف کے ساتھ فرینڈز کورنر گئے تھے ..کافی سونا سونا تھا ..وہاں ہی پتا چلا کہ یہ کبھی بہت بزی ہوا کرتا تھا ..پھر وہاں بھی ایک گالی گلوچ بریگیڈ آگیا ..اور سب ہجرت کر گئے ...یہ بھی سنا کہ اسے نون لیگ کے احسن اقبال نے لے لیا تھا ..وہاں انصافیوں کے ساتھ یہ ہی سلوک ہونے لگا تھا جو یہاں نونرز گلہ کرتے پائے جاتے ہیں ..
آپ کی بات درست ہے ..لوگ میرے کہے کا بھرم رکھتے ہیں .ان کے لئے میں ان سب کی شکر گزار ہوں ...عاطف کے ساتھ یہاں جو زیادتی ہوئی تھی .اس کی میں گواہ تو نہیں ..لیکن سننے میں جو بھی آیا وہ قابل مذمت تھا ...وہ کسی طور آنے کو رضامند نہ تھے ..لیکن آخر کار میری محنت رنگ لائی ..اور وہ یہاں آ بھی گئے ...لیکن یہاں دوبارہ سے جو سلوک ان کے ساتھ کیا گیا ..وہ تو میں نے خود دیکھا ..اب میرے پاس ان سے درخواست کرنے کا جواز ہی نہیں رہ گیا ...یہ ہی طاری کے ساتھ ہوا ....جب جب یہ دونوں یہاں آئے نہ .جانے کہاں سے ان کی ` مخالف پارٹی ` کو خبر ہو جاتی ہے ...حملہ اور ہونے چلے آتے ہیں ...ان سے بھی بہت درخواست کی ..کہ میرے لئے تو یہاں سب ہی اپنے ہیں ...
حاصل کیا ہوا ..کسی کی` تفریح ` نے گھر ہی اجاڑ دیا ..ایسا ہی سلوک پرفیکٹ سٹرینجر کے ساتھ ہوتا تھا ..ان کو بھی شاید پرمننٹ بین کر دیا ہے ..اگر مخالف گروہ موجود نہیں ہوگا تو کتنی دیر آپس میں بات ہو گی ..ایک زمانہ تھا مجھے یہاں کسی کا بھی نہیں پتا تھا ..جب ہم اپنی کھولی ` نان سیاسی چیٹ ` میں رہا کرتے تھے ،،ہنسے بولے .مذاق کیا ..چلے گئے ..کہ یہاں ہم پردیسی اپنا وقت ہی کاٹنے آتے ہیں ..ورنہ تو زندگی ہمیں کاٹے ڈالتی ہے ..وہ ہمارے دوستوں نے ہی اجاڑ دیا .
بات وہاں سے خراب ہونا شروع ہوئی تھی جب یہاں فرقہ وارانہ گفتگو نے نیا رخ لیا تھا ..مجھے ایسی گفتگو پر کبھی بھی اعتراض نہیں ہوتا ..سب کا موقف سننے کو ملتا ہے ..سیکھنے کو ملتا ہے ..لیکن وہ بھی اسی متشدد مزاج کی نذر ہوگیا ..اچھے اچھے لکھاری جب ہی رخصت ہو گئے تھے ..کس کس کو یاد کریں ..یہ ہی فورم ذریعہ ہے پکارنے کا ..لیکن پکاریں بھی تو کس امید پر ..کیا وہ ہماری پکار سن لیں گے ؟...کیا ان کے ساتھ دوبارہ امتیازی سلوک نہ ہو گا ؟..اس کا وعدہ کون کرے گا ..گارنٹی کون دے گا .