
سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 سرگودھا سے ن لیگی امیدوار کو کامیاب قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 2018 کے عام انتخابات میں فتح یاب ہونے والے ن لیگی امیدوار ذولفقار بھٹی کی جانب سے دوبارہ پولنگ کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی امیدوار کی جیت کو کالعدم قرار دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 91 سے 2018 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر ذولفقار بھٹی کامیاب ہوئے تھے تاہم الیکشن کے بعد پی ٹی آئی کےامیدوار عامر سلطان چیمہ نے الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کی کہ ذولفقار بھٹی جعلی ووٹوں کی بنیاد پر الیکشن جیتے ہیں تاہم ری پولنگ کروائی جائے، پی ٹی آئی کی درخواست منظوری کے بعد دوبارہ ووٹنگ کروائی گئی جس میں پی ٹی آئی امیدوار جیت گئے۔
ری پولنگ نتائج کے بعد ذولفقار علی بھٹی نے ری پولنگ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ، سپریم کورٹ نے آج اس کیس کا فیصلہ سناتےہوئے ری پولنگ کالعدم قرار دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئےذولفقار بھٹی کو این اے 91 سے فتح یاب قرار دیدیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13zulfiqarbhattikamyab.jpg