
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے بیٹے اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کے خلاف مقدمہ منی لانڈرنگ کےالزام میں درج کر لیا، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں شواہد ملنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مونس الٰہی کے خلاف ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک بھیجنے کا الزام ہے، مونس الہیٰ کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کر رہی تھی۔ مونس الہی کی شوگر ملز کے حوالے سے 25 کروڑ کی ٹرانزیکشن کے معاملات مشکوک ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1536969885418659840
مونس الٰہی الائنس شوگر مل میں شیئر ہولڈر ہیں۔ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے سیکرٹری پنجاب اسمبلی نواز بھٹی اور مظہر اقبال دونوں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق مونس الٰہی ان کے ذریعے غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے کی خورد برد کرتے تھے.
ادھر مونس الہٰی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے کا مقصد مجھے گرفتار کرنا ہے، جن بندوں کو پکڑا ہے میں انہیں جانتا بھی نہیں۔ تفتیش کے لیے خود ہی ایف آئی اے میں پیش ہو رہا ہوں۔ یہ جو مرضی کر لیں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ پہلے بھی ایسی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرچکا ہوں۔ شریفوں کی اصلیت کو جانتے تھے ،اس لیے لالچ میں نہیں آئے۔
https://twitter.com/x/status/1536969459331645441
ان کا کہنا تھا کہ اس مقدمے کیلئے پیشگی نوٹس اور بات چیت کے طریقہ کار کو نظرانداز کیا گیا ہے میں تو کہتا ہوں کہ آجاؤ میں ایف آئی اے کے دفتر میں ان کا انتظار کررہا ہوں۔