ایف آئی آر وہی ہوگی جو عمران خان یا پی ٹی آئی چاہے گی، اعتزازاحسن

aitzah1i1i12.jpg


معروف قانون دان اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر وہی ہوگی جو عمران خان یا پی ٹی آئی کے لوگ چاہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی آر کا مطلب ہے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ ہے،ایف آئی آر جلدی اور کم وقت میں درج ہونی چاہیے،

https://twitter.com/x/status/1589875903248891904
اعتزازاحسن کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی آر کو پولیس نے برباد کر دیا، پولیس ہرگز مدعی نہیں بن سکتی، تھانہ دار کے لیے حرف بہ حرف مقدمہ درج لکھنا ضروری ہے،

ان کا مزید کہنا تھا کہ زندگی بچانا پہلے ضروری ہے، وہ نام ایف آئی آر میں نہیں لانا چاہتے۔

اعتزازاحسن نے مزید کہا کہ مجرم نے جان بوجھ کر اس واقعے پر مذہبی موقف دیا تاکہ عمران خان کی جان کو مزید خطرہ ہو

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر کےاندراج کی رپورٹ جمع کرادی ۔
https://twitter.com/x/status/1589872969836548096
رپورٹ کے مطابق عدالت کے حکم کی روشنی میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کا مقدمہ درج کرلیا,مقدمہ میں اقدام دفعہ 302،324 کیساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں،مقدمہ وزیر آباد کےسٹی پولیس اسٹیشن میں درج کیاگیاہے۔

تحریک انصاف نے ایف آئی آر کو مستردکردیا ہے اور عمران خان نے آج پارٹی قیادت کا اجلاس لاہور زمان پارک میں طلب کر لیا ۔۔۔ پولیس کی طرف سے غلط ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ایف آئی آر میں گرفتار حملہ آور کو ملزم نامزد کیا گیا ہے جبکہ عمران خان نے جن 3 شخصیات پر الزام لگائے تھے ان کا نام ایف آئی آر میں شامل نہیں۔
 

Back
Top