
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے انہیں چوتھی شادی کرنے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں عامر لیاقت اپنی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ نجی نیوز چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی۔مارننگ شو کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں عامر لیاقت کی نئی اہلیہ چوتھی شادی کے بارے میں بات کررہی ہیں۔
پروگرام کے دوران دانیہ شاہ نے کہا کہ انہوں نے اپنے شوہر کو چوتھی شادی کی اجازت دے دی ہے۔گفتگو کرتے ہوئے سیدہ دانیہ شاہ نے بتایا کہ میں نے ’ان‘ کو یہ بھی اجازت دی ہوئی ہے کہ اگر آپ نے شادی کرنی ہے تو کرلیں۔
دانیہ شاہ کے بیان پر میزبان تحیرکا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ نے عامر لیاقت کو چوتھی شادی کی اجازت دے دی ہے۔جس کے جواب میں پر دانیہ شاہ نے مثبت جواب دیا کہ جی ہاں۔دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ ان کو مزید شادیاں کرنے سے روکنا میرا حق نہیں، یہ ان کی اپنی مرضی پر منحصر ہے۔
ولیمہ کرنے کے متعلق سوال پر عامر لیاقت نے کہا وزیر اعظم سے پوچھوں گا ولیمے گا کیونکہ انہوں نے بھی ابھی تک نہیں کیا ، ہسنتے ہوئے عامر لیاقت نے جواب دیا وزیر اعظم کہیں گے تم بس بچاس آدمی لے آؤ ،چائے اور بسکٹ ہونگے بس۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اگر میں ان کو پیار دوں گی تو یہ میری طرف رہیں گے اگر نہیں دوں گی تو یہ مزید شادی کرلیں گے۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت نے 10 فروری کو سوشل میڈیا پر اپنے سے 31 سال چھوٹی ٹک ٹاکر سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ تیسری شادی کا اعلان کیا تھا۔ عامر لیاقت پہلے سے شادی شدہ ہیں انہوں نے اپنی پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال کو طلاق دے دی تھی جب کہ ان کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے ان سے 9 فروری کو خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/amir-khan-and-walima.jpg
Last edited by a moderator: