
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ 2 سے 3 دنوں کے اندر الیکشن سے متعلق چیزیں سامنے آنا شروع ہوجائیں گی۔
تفصیلات کےمطابق پرویز خٹک نے یہ دعویٰ جہانگیرہ میں ایک جلسے سے خطاب کے دوران کیا اور کہا کہ میں خود تمام معاملات کو دیکھ رہا ہوں، مجھے یقین ہے 2 سے 3 دنوں میں الیکشن سے متعلق چیزیں سامنے آجائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت یا تو استعفیٰ دے کر نئے انتخابات کا اعلان کرے یا میدان میں آکر ہمارا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہوجائے، ہم اسلام آباد پہنچ کر دکھائیں گے یہ اقتدار کی کرسی سےکس طرح گرایا جاتا ہے، ہم ان کو یہ طریقہ سکھائیں گے کہ اقتدار سے کیسے اتارا جاتا ہے۔
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ یہ لوگ اسلام آباد سے نکل نہیں پائیں گے، ان کو یا تو استعفیٰ دے کر اسمبلیاں تحلیل کرنی پڑیں گی، فیصلہ پھر میدانوں میں ہوگا، دنیا میں کوئی بھی موجودہ حکومت پر اعتبار کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12parvezkhatahkbaradawa.jpg