ح
حکایت جنوں
Guest
اگر دھرنا جاری رکھنا ہے تو
اس تھریڈ کا خیال مجھے اپنے دوست کی جاناں میں کون کے ایک تبصرے سے آیا- آپ نے مجھے مخاطب کرتے ہوے کہا تھا کہ اس دھرنے کا یہ فائدہ تو ہے کہ اگر آج الیکشن ہوں تو عمران خان کو پہلے سے زیادہ نشستیں ملیں گی- میں اس بات پر غور کرتا رہا اور جو بات مجھے سمجھ آئی وہ کچھ یوں ہے
لگتا ہے کہ عمران خان کا بھی ایسا خیال ہے کہ اس دھرنے میں لوگوں کی تعداد سے قطع نظر اس کا فائدہ کے پی کے اور پنجاب میں مقبولیت کی صورت میں مل رہا ہے اور اسی لئے وہ اسے جاری رکھے ہوے ہے- پھر عمران خان سے عرض کروں گا کہ اب وہ اس دھرنے میں چند نئے نعروں اور چند تھیمز کا اضافہ کر دیں- یہ تھیمز دھرنے کے آغاز میں تقریروں میں بیان ہوتے تھے مگر پھر کہیں گم ہو گئے- عمران خان کو میرا مشورہ ہے کہ ان تھیمز کو دھرنے میں دوبارہ دہرانا شروع کرے
١- اب امریکا اور سعودی عرب کی اس حکومت کی بے جا حمایت پر تنقید شروع کر دی جائے اور اس تنقید کے جواب میں مجمع میں چند مردہ باد کے نعرے لگ جائیں تو سونے پر سہاگہ ہو جائے- یاد رہے کہ میں کوئی نئی بات نہیں کر رہا- عمران خان دھرنے سے ذرا پہلے اور دھرنے کے دوران "جدّہ والوں" اور امریکا پر شدید تنقید کر چکا ہے- اس کا ایک فوری فائدہ یہ ہے کہ دنیا کی سامراجی طاقتیں اب ان لوگوں کی مخالفت مول لینا پسند نہیں کرتیں جنہیں بھرپور عوامی حمایت حاصل ہو- وہ یہ ضرور سوچیں گے کہ نواز شریف جیسے ہارے ہوے ریس کے گھوڑے کی بجاے عمران خان ہی سے کیوں نہ معاملہ کر لیا جائے-
٢- اب واضح ہو رہا ہے کہ فوج نے عمران خان کی ویسی مدد نہیں کی جس کی شائد توقع عمران کو تھی بلکہ جنرل راحیل شریف نے حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے- چنانچہ اب راحیل شریف پر بھی تنقید کا آغاز کر دیا جائے اور ایم آئی کے اس برگیڈئیر کا نام بھی منظر عام پر لیا جائے جس نے بقول عمران دھاندھلی میں حصہ لیا تھا- اس طرح جہاں ایک طرف عمران سے یہ الزام دھل جائے گا کہ وہ یہ سب کچھ فوج کے اشارے پر کر رہا ہے وہیں عوامی نظر میں عمران خان کی دلیری اور بہادری کا امیج مزید نکھار جائے گا-
٣- اگر آپ نے غور کیا ہو کہ پی پی پی میں بھی ایک واضح دراڑ نظر آ رہی ہے- پی پی پی کی پنجاب قیادت دھرنے کی کسی حد تک حمایت اور حکومت پر شدید تنقید کر رہی ہے جبکہ سندھ پی پی پی کی قیادت جمہوریت بچا رہی ہے- اس دراڑ کی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ اس موقع پر دھرنے کی مخالفت اور نواز شریف کی حمایت ان کے پنجاب میں رہے سہے ووٹ بھی ختم کر دے گئی- عمران کو اس دراڑ کا فائدہ اٹھانا چاہیے اور اب دھرنے ایک تھیم کا اضافہ کر لینا چاہیے اور وہ ہے پی پی پی کی قیادت پر شدید تنقید اور اس کے پنجاب کے کارکنوں کے ساتھ اظہار ہمدردی
میری نظر میں ان تھیمز کا اضافہ عمران خان کو فائدہ پونھچائے گا- آخر میں ایک بات کر دوں کہ اگر ہمارے آقا امریکا کے ادارے جو اس ویب سائٹ کو مانیٹر کرتے ہیں انھیں میری کوئی بات ناگوار گزری ہو تو بندا
دست بستہ معافی کا خواستگار ہے- فدوی ہمیشہ آپ کا تھا اور ہمیشہ آپ کا رہے گا
Last edited by a moderator: