اپیل برائے دعا مغفرت

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
الله پاک نادان جی کی والدہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرماۓ. اور روز محشر اپنے حبیب pbuh کی شفاعت سے بہرہ مند کرے

والدین میں سے کسی کہ بچھڑنے کا غم شاید سب سے بڑا غم ہوتا ہے اور سچی بات ہے کہ اس دکھ کو بیان کرنا کسی کہ لیے بھی ممکن نہیں. جتنا میں فورم کی حد تک ان سے واقف ہوں وہ ایک انتہائی حساس طبیعت خاتون ہیں اور ان جیسی شخصیت کہ لیے ماں جیسی ہستی کا غم واقعی میں بہت بڑا سانحہ ہے. الله سے دعا ہے کہ انکے گھر والوں بلخصوص نادان جی کو صبر اور حوصلہ عطا فرماۓ

اور نادان جی سے بھی گزارش ہے کہ زندگی کی تلخ حقیقت کو الله کی رضا جان کر اپنے آپ کو مظبوط کریں. ہماری دعائیں آپ کہ ساتھ ہیں.ہماری اور دیگر افراد کی دعائیں انکی والدہ کی زندگی میں اضافہ تو نہ کر سکیں مگر انشااللہ آخرت میں یہ تمام دعائیں انکے درجات میں بلندی اور بخشش کا سبب بنیں گی

اوپر سہراب نے جو کمنٹ لکھا ہے، میری بھی یہی کیفیت تھی. دو چار دن پہلے اچانک انکی والدہ کا خیال آیا تو سوچا کہ پی ایم کر کہ انکی خیریت معلوم کروں مگر افسوس زندگی میں ایسا نہ ہوسکا
 

asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)
الله مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے اہلِ خانہ و عزیز و اقارب کو صبر عطا کرے۔ زندگی کا آغاز ہوتا ہے تو اس کا اختتام بھی ہونا ہے، دعا یہ ہے کہ اختتام کے بعد جو آغاز ہے اس میں مرحومہ کو الله جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کی قبر کو جنت کا ایک باغ بنائے۔ جو چلا جائے وہ ہماری دعاؤں کا خصوصی حقدار ہو جاتا ہے تو میری تمام احباب سے گزارش ہے کہ جب بھی دعا مانگیں تو مرحومہ کے ساتھ ساتھ ان تمام مسلمانوں کی مغفرت کی دعا بھی کریں جو اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں، شاید کہ وہ دعا اُن لوگوں کے حق میں بھی قبول ہو جائے جن کے لیے کسی کو دعا کرنے کی فرصت نہیں۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
انا للہ وانا الیہ راجعون
نادان بی بی الله آپ کی والده کے درجات بلند کرے اور جنت ا لفردوس میں اونچا مقام عطا کرے اورآپکو اور آپکے گهر والوں کو صبر عطا فرمائے آمین
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
لکها تو میں نے یه اپنی ماں کی وفات په تها مگر میں اسے نادان کی نظر کرتا هوں انکا دکهه مجهے آج اپنا معلوم هو رہا هے
سر رکهه کے سووں گا میں اب کس کی ران پر
.............میری چلی گئی هے ماں آسمان پر
 

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)


انّا للہ و انّا الیہ راجعون -
اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور نادان اور انکے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے - آمین
 

IMKKK

Minister (2k+ posts)
ina-lillah-w-ina-ilayhi-raji3oun.jpg
 

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
لکها تو میں نے یه اپنی ماں کی وفات په تها مگر میں اسے نادان کی نظر کرتا هوں انکا دکهه مجهے آج اپنا معلوم هو رہا هے
سر رکهه کے سووں گا میں اب کس کی ران پر
.............میری چلی گئی هے ماں آسمان پر



مما اٹھونا
دیکھو نادان رورہی ہے
یہ کس نیند کا قرض چکارہی ہو
دھوپ دریچوں سے نیچے آچکی ہے
ابھی تو ہلدی رام کی مٹھائی لائی تھی
اسے کیوں رلا رہی ہو
ایسا کرو نا
مما اٹھونا
 

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
لکها تو میں نے یه اپنی ماں کی وفات په تها مگر میں اسے نادان کی نظر کرتا هوں انکا دکهه مجهے آج اپنا معلوم هو رہا هے
سر رکهه کے سووں گا میں اب کس کی ران پر
.............میری چلی گئی هے ماں آسمان پر

اللہ پاک سے دعا ہے وہ آپ کی امی جان پر اپنا خصوصی کرم فرما کے ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے ، ان کے درجات بلند کرے اور قیامت کے روز ان سمیت ہم سب کو اپنے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ واسلم کا دیدار نصیب فرمائے ۔۔۔ امین

آپ نے بہت زبردست لکھا تھا اپنی امی جی کی رحلت پر ۔۔۔ میں نے یہ شعر کاپی کر لیا ہے ۔۔ امید کرتا ہوں آپ برا نہیں منائیں گے اگر کبھی کہیں استعمال کیا تو۔
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
الله پاک نادان جی کی والدہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرماۓ. اور روز محشر اپنے حبیب ﷺ کی شفاعت سے بہرہ مند کرے [آمین]


بے شک یہ ایک بہت بڑا صدمہ ہے، صرف ماں اور باپ ہی دنیا کے وہ واحد رشتے ہوتے ہیں جن کی کمی کوئی اور پوری نہیں کرسکتا۔ لیکن موت بھی ایک اٹل حقیقت ہے، جو انسان کو اس کے خالق سے ملا دیتی ہے۔ اس دنیا کے بھی دردوں سے نجات دلا دیتی ہے۔ اللہ سبحان و تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور انکے پسماندگان کو صبر کے ساتھ مزید اچھے کام کرنے کی توفیق دے جو مرحومہ کے لیئے اس جہان میں مزید رحمت اور سربلندی کا باعث بنیں [آمین]
 

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ حالانکہ یہ ایسا سانحہ ہے کہ صبر مشکل ہے لیکن اللہ کا حکم ہر حال میں مقدم ہے
 

Veila Mast

Senator (1k+ posts)
وقت کے افسوں سے تھمتا نالہ ماتم نہیں
وقت زخم تیغ فرقت کا کوئی مرہم نہیں


سر پہ آ جاتی ہے جب کوئی مصیبت ناگہاں
اشک پیہم دیدہ انسان سے ہوتے ہیں رواں


ربط ہو جاتا ہے دل کو نالہ و فریاد سے
خون دل بہتا ہے آنکھوں کی سرشک آباد سے


یاد سے تیری دل درد آشنا معمور ہے
جیسے کعبے میں دعاوں سے فضا معمور ہے


آسمان تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
سبزہ نو رستہ اس گھر کی نگہبانی کرے
 

PAINDO

Siasat.pk - Blogger
انا للہ و انا علیہ راجعون

اللہ سبحان و تعالٰی انہیں اپنے جوار رحمت میں داخل فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں
آمین یا رب العالمین
 

virus

Senator (1k+ posts)
انا للہ و انا علیہ راجعون


dua hay akay allah ki zaat nadan ki walda kay darjat baland fermaye or unki annay wali manzilon ko assan fermaye or nadan or unki family ko yeh sadma bardashat karnay ki himat day
beshak maa ka koi naemol badan nahe allah kissi ko maa say juda na karay
ameen sum ameen
 

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
انّا للہ و انا الیہ راجعون
الله سے دعاہے کہ اللہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ اور نادان صاحبہ اور ان کے گھر والوں کو صبر عطا فرمائے۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
اللہ پاک سے دعا ہے وہ آپ کی امی جان پر اپنا خصوصی کرم فرما کے ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے ، ان کے درجات بلند کرے اور قیامت کے روز ان سمیت ہم سب کو اپنے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ واسلم کا دیدار نصیب فرمائے ۔۔۔ امین

آپ نے بہت زبردست لکھا تھا اپنی امی جی کی رحلت پر ۔۔۔ میں نے یہ شعر کاپی کر لیا ہے ۔۔ امید کرتا ہوں آپ برا نہیں منائیں گے اگر کبھی کہیں استعمال ک

یا تو۔
الله آپ کو جزائے خیر دے میں بالکل برا نهیں مناوں گا پسند کرنے کا شکریه الله سب لوگوں کی امیوں کو جو اس فانی دنیا سے چلی گئی هیں جنت میں اونچے درجات عطا فرمائے اور جن خوش نصیبوں کی مائیں حیات هیں انهیں عمر خضر عطا فرمائے آمین
 
Last edited:

Back
Top