
اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 39 فور ایل میں زمین کے تنازع پر ایک ظالم بھائی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ معمر بہن کو سفاکانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق 80 سال کی بزرگ خاتون کو سگے بھائی نے رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ سیاست ڈاٹ پی کے نے خاتون پر تشدد کی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔
فوٹیج میں 80 سال کی منیراں بی بی کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان بزرگ خاتون کے گلے اور ہاتھ رسی سے باندھ کر تشدد کرتے رہے۔
معمر خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تو آئی جی پنجاب نے اس واقعہ میں اوکاڑہ پولیس کو بزرگ خاتون پر تشدد کرنے والے شخص کو فوری طور پر گرفتار کرنے اور بزرگ خاتون کی بازیابی کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
آئی جی پنجاب نے نوٹس لیا تو اوکاڑہ نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ جب کہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے بھی کارروائیان کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزموں سے کسی طور رعائت نہیں برتی جائے گی۔