
پی ٹی آئی کی جانب سےلانگ مارچ کا اعلان کیے جانے اور اسلام آباد کی جانب پیش قدمی شروع ہونے کے بعد دی نیوز کے صحافی انصار عباسی نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں دعویٰ کیا کہ عمران خان کو سمجھانے کیلئے مذاکرات ہو رہے ہیں۔
اسی طرح ان کی جانب سے دیگر ٹوئٹس بھی سامنے آئے تاہم ان میں وہ بالکل مختلف نکتہ نظر کے ساتھ سامنے آئے جس میں ان کے دو مختلف رویوں پر تنقید کی جا رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1529377697876815874
کیونکہ وہ لانگ مارچ کا اعلان ہونے پر اس کو روکنے کے اور مذاکرات کیے جانے کے حق میں نظر آئے تاہم بعد میں وہ ایک نئے تجزیاتی پہلو سامنے لائے۔
بعد ازاں کیے جانے والے ایک ٹوئٹ میں انصار عباسی نے کہا کہ بات چیت سے بڑے بڑے مسائل حل ہو جاتے ہیں۔ ہمارے ہاں سیاست کو دشمنی میں بدل دیا گیا ہے، دشمنی بھی ایسی کہ مودی سے، دہشتگرد تنظیموں سے بات ہو سکتی ہے لیکن سیاست دان ایک ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار نہیں
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سلسلے میں سب سے بڑی رکاوٹ عمران خان رہے ہیں۔ خان صاحب بات چیت کو ایک موقع دیں۔
https://twitter.com/x/status/1529141419251990529
مگر دوسری جانب عمران خان کی جانب سے حکومت کو دیئے گئے الٹی میٹیم کے ساتھ ملکی مفاد میں لانگ مارچ 6 روز کیلئے ملتوی کیے جانے پر انصار عباسی نے کہا ہے کہ کیا ہوا؟ اتنے تماشے اور جانی و مالی نقصان کے بعد فوری طور پر عمران خان کیوں گھر چلے گئے؟
https://twitter.com/x/status/1529693306242088960
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ کیا مقصد صرف اسلام آباد میں آگ لگا کر پاکستان کو دنیا بھر میں تماشا بنا کر پیش کرنا تھا؟ عمران خان اور تحریک انصاف کی لیڈرشپ ضرور سوچے۔
https://twitter.com/x/status/1529694288610992128
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ansai1h1h121.jpg