انسانی بے بسی اور خدا کے ہونے کا احساس

taban

Chief Minister (5k+ posts)
میرا بنیادی سوال یہ ہے کہ خدا نے ہر چیز میں اذیت، خونخواری کیوں رکھی ہے؟ آپ مجھے بتارہے ہیں کہ درندوں کے جانوروں کے کھانے سے ان کی آبادی کنٹرول میں رہتی ہے، یہ نہیں بتاتے کہ خدا نے آبادی کنٹرول کرنے کے لئے یہ خونخوارانہ طریقہ کیوں اختیار کیا؟
تو تم بتا و که کونسا طریقه مناسب تها
 
Bret Hawk

Senator (1k+ posts)
@Ghazali

I don’t know but your style of writing seems to be pretty much inspired by the colossal reformer of Islam Imam Al Ghazali Alihi Rehma, the likes of which mankind has never seen before and even after more than nine hundred years of his demise.

Coming back to your complex questions which I think is not that easy to answer. Anyhow according to my limited understanding Prophet SAW referred a term ‘Fitra’ which obviously is designed to recognize truth from falsehood, merit from demerit acts and reality from illusion.

Imam Al Ghazali AR himself became mentally ill when he tried to search some critical questions related with the nature of reality and when all of his mental faculties became exhausted then “God Himself cast a tiny spark of light on his heart’ and only then he was able to relax.

This allusion of ‘Casting of Light’ from his autobiography Munkad Fil Dalal (Deliverance from an Error) do indicate the importance of external factor in the shape of God’s mercy duly complemented by the pristine ‘Fitra’ of Man. The critical point is this Fitra / undulated nature of Man which normally Man has to attain once it has become corrupted and unclean by committing sins in his life.

Intellectual capacity is pretty much limited in its scope to determine sound nature from unsound, the fact which is evident in this current era as well, it is pretty much evident from the trail of disintegration since the Western world has embarked on the journey of material sciences devoid of divine wisdom and guidance. But with all of its limitations mental faculty do has its due place in the search of reality and it has to follow the guiding pointers of pure human spirit.

Wallahu Alam bil sawab.
 
Last edited:

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
الله پر ان دیکھا ایمان ہی ہمارے دین کی بنیاد ہے
اب آپ الله کی قدرت اور اس کے وجود پر انگلی اٹھا رہے ہیں
یعنی آپ اپنے دین کی بنیادوں کو ہلا رہے ہیں
انسانی ذہن الله کی قدرت کا احاطہ کر ہی نہیں سکتا
پھر بحث کیوں
کیا آپ کو الله کے وجود سے انکار یا الله کے خالق ہونے کی صفت سے انکار ہے
اپنے ذہن کی خرافات کا اظہار سے خوف بھی ہے
 
Mughal1

Chief Minister (5k+ posts)
No system can be understood without its basic or foundational blocks, likewise deen of islam cannot be understood by people who have not learned sense of making sense of things. Unless people develop systemic and methodical thinking nothing can make sense to them. For detailed explanation of things see HERE and HERE.
 
M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
تو راحت کا احساس کہاں سے آتا؟

راحت کا سامان کرنے کے لئے بربریت نما اذیت ضروری نہیں، اگر ایک درندہ زندہ جانور کو چیر پھاڑ کر کھارہا ہے تو اس میں راحت کا احساس کہاں سے پیدا ہورہا ہے؟
 
غزالی

MPA (400+ posts)
الله پر ان دیکھا ایمان ہی ہمارے دین کی بنیاد ہے
اب آپ الله کی قدرت اور اس کے وجود پر انگلی اٹھا رہے ہیں
یعنی آپ اپنے دین کی بنیادوں کو ہلا رہے ہیں
انسانی ذہن الله کی قدرت کا احاطہ کر ہی نہیں سکتا
پھر بحث کیوں
کیا آپ کو الله کے وجود سے انکار یا الله کے خالق ہونے کی صفت سے انکار ہے
اپنے ذہن کی خرافات کا اظہار سے خوف بھی ہے

میرے ذہن میں اس تھریڈ کا مقصد تھا/ہے انسانی بے بسی کی نشاندہی، ادراک، گہرائی اور گیرائی۔
ایتھیسٹ، اگنوسٹک اور دوسرے عقلیت پسند جب خدا پر اور بعد میں مذہب اور پھر اسلام پر حملہ کرتے ہیں تو وہ اپنے علم کی حتمیت پر اسکی بنیاد اٹھاتے ہیں
جب ہم انسانی بے بسی کی نشاندہی، ادراک، گہرائی اور گیرائی کا احطہ کر لیں گے تو ہمیں معترضین کے علم کی حتمیت تو ایک طرف اسکی حقیقت کا اندازہ لگانے میں آسانی ہوجائے گی اور سادہ لوح قاری کا ان حملوں سے بچنا آسان ہو جائے گا اور شائد اس کاوش سے قارئین کے دل و اذہان میں خدا اور محمد کے دین پر یقین کا عنصر بھی پہلے کی نسبت بڑھ/پختہ ہو جائے
 
غزالی

MPA (400+ posts)
راحت کا سامان کرنے کے لئے بربریت نما اذیت ضروری نہیں، اگر ایک درندہ زندہ جانور کو چیر پھاڑ کر کھارہا ہے تو اس میں راحت کا احساس کہاں سے پیدا ہورہا ہے؟

مجھ سے اپنے نکتے کی زیادہ وضاحت نہ ہوسکی
قرآن میں زوج کے کنسیپٹ پر تھوڑا غور کرنے کی کوشش کریں، زوج کا تصور اس کائنات کی تخلیق کی چند بنیادی کلیدوں میں سے ایک ہے
 
QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
میرے ذہن میں اس تھریڈ کا مقصد تھا/ہے انسانی بے بسی کی نشاندہی، ادراک، گہرائی اور گیرائی۔
ایتھیسٹ، اگنوسٹک اور دوسرے عقلیت پسند جب خدا پر اور بعد میں مذہب اور پھر اسلام پر حملہ کرتے ہیں تو وہ اپنے علم کی حتمیت پر اسکی بنیاد اٹھاتے ہیں
جب ہم انسانی بے بسی کی نشاندہی، ادراک، گہرائی اور گیرائی کا احطہ کر لیں گے تو ہمیں معترضین کے علم کی حتمیت تو ایک طرف اسکی حقیقت کا اندازہ لگانے میں آسانی ہوجائے گی اور سادہ لوح قاری کا ان حملوں سے بچنا آسان ہو جائے گا اور شائد اس کاوش سے قارئین کے دل و اذہان میں خدا اور محمد کے دین پر یقین کا عنصر بھی پہلے کی نسبت بڑھ/پختہ ہو جائے

اپنے آپ کو، الله کے سامنے ، مکمل سپرد کردیں
یہ ہی الله کو مطلوب ہے
اس کے بعد ہمیں کوئی سوال کرنے کا حق نہیں ہے
ہم الله کے بندے ہیں اور بندے کا کام صرف اطاعت ہے
الله کی قدرت ہر چیز پر محیط ہے
حاکم اعلی کی حاکمیت پر انگلی اٹھانا اس سے بغاوت کے مترادف ہے
 
hermit

Citizen
جس میں اذیت نہ ہوتی

Yes very good questions. Also why does He make a mother suffer the pangs of childbirth. Why are humans born as weak, dependent creatures unlike many animals ? Why are some born rich and others poor ? Isn't it cruel to create disease and death? and above all What's the point of hell - Why does He not put all humans in paradise directly. And Lastly why did He create us just to go through this short tumultuous life and the face the judgement day ?
 
hermit

Citizen
میرے ذہن میں اس تھریڈ کا مقصد تھا/ہے انسانی بے بسی کی نشاندہی، ادراک، گہرائی اور گیرائی۔
ایتھیسٹ، اگنوسٹک اور دوسرے عقلیت پسند جب خدا پر اور بعد میں مذہب اور پھر اسلام پر حملہ کرتے ہیں تو وہ اپنے علم کی حتمیت پر اسکی بنیاد اٹھاتے ہیں
جب ہم انسانی بے بسی کی نشاندہی، ادراک، گہرائی اور گیرائی کا احطہ کر لیں گے تو ہمیں معترضین کے علم کی حتمیت تو ایک طرف اسکی حقیقت کا اندازہ لگانے میں آسانی ہوجائے گی اور سادہ لوح قاری کا ان حملوں سے بچنا آسان ہو جائے گا اور شائد اس کاوش سے قارئین کے دل و اذہان میں خدا اور محمد کے دین پر یقین کا عنصر بھی پہلے کی نسبت بڑھ/پختہ ہو جائے

Can you give me an example of an argument based on 'Ilm ki htmiet' - The best they can come up is the lack of evidence that can be tested in their laboratories that proves the existence of God !
 
جہاں پر انکے یا کسی کے بھی ثبوت اور سوچ کی حد ختم ہوتی ہے وہی ان کے علم کی حتمیت ہوتی ہے
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
یہ مسئلہ اتنا سیدھا نہیں، کیا خدا نہیں جانتا تھا کہ اس کے روکنے کے باوجود انسان خونخواری سے باز نہیں آئے گا؟ جانوروں کی آبادی کنٹرول کرنے کا جو خونخوار طریقہ آپ کے مطابق خدا نے اختیار کیا ہے، کیا اس سے بہتر طریقہ اس کے دائرہ قدرت سے باہر تھا؟

Are you vegetarian ??????

:)
 
غزالی

MPA (400+ posts)

اپنے آپ کو، الله کے سامنے ، مکمل سپرد کردیں
یہ ہی الله کو مطلوب ہے
اس کے بعد ہمیں کوئی سوال کرنے کا حق نہیں ہے
ہم الله کے بندے ہیں اور بندے کا کام صرف اطاعت ہے
الله کی قدرت ہر چیز پر محیط ہے
حاکم اعلی کی حاکمیت پر انگلی اٹھانا اس سے بغاوت کے مترادف ہے

معذرت کے ساتھ اس طرح کی دلیل کے ساتھ ایک پیدائشی ایمان والا (جس کیلئے ایسے لوگوں کو بہرحال اپنے والدین اور جس جگہ وہ پیدا ہوگئے ہیں کا شکر گذار ہونا چاہیے) جس کی سوچ کو لوہے کا ٹوپ پہنا دیا گیا ہو اور ان جیسے دوسرے تو مطمئن ہو جاتے ہیں باقیوں کو کافی مشکل پیش آتی ہے
یہ تھریڈ ان کیلئے ہے جن کی سوچ کا عمل انہیں غیر مطمئن رکھتا ہے اور ان کا ذہن مسلسل سوال اٹھاتا رہتا ہے اور وہ کسی ایتھیسٹ یا اگنوسٹک کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں
 
Democrate

Chief Minister (5k+ posts)

اپنے آپ کو، الله کے سامنے ، مکمل سپرد کردیں
یہ ہی الله کو مطلوب ہے
اس کے بعد ہمیں کوئی سوال کرنے کا حق نہیں ہے
ہم الله کے بندے ہیں اور بندے کا کام صرف اطاعت ہے
الله کی قدرت ہر چیز پر محیط ہے
حاکم اعلی کی حاکمیت پر انگلی اٹھانا اس سے بغاوت کے مترادف ہے

یہ ایک غلط بات ہے ..سوال کرنے کا حق ہے اگر اسلام کسی کو سوال کرنے سے روک دے تو یہ پھر اسکی حقانیت کی دلیل نہ ہو گی
اگر یہی کلیہ لگا لیا جائے تو کیونکر ایک پڑھا لکھا غیر مسلم مسلمان ہو سکے گا
ہم کو ایک خدا کی وحدانیت پر یقین رکھتے ہووے اس علم کی جستجو کرنے اور اسکی نشانیاں تلاش کرنے کا حکم ہے
ایک مسلمان کہ ایمان میں لازمان ان چیزوں کا بعد اضافہ ہو گا ،اسکو اپنے مکمل ہونے کا یقین ہو گا
لہٰذا سوال کرنا کوئی بری نہیں ،نیت کا حال اللہ جانتا ہے

غزالی

MPA (400+ posts)
سلیمان رشدی کو ہڈی مل گئی ۔۔۔۔۔۔ چل اب منہ میں ڈال کر کبھی ادھر کو بھاگ کبھی ادھر کو۔۔۔۔۔

قولو حسنا! ۔ ۔ ۔۔
میری آپ سے درخواست ہو گی آپ اس تھریڈ اور آئندہ میرے تھریڈز کی روح کو سمجھ کر تبصرہ فرمائیں، موضوع تک محدود رہیں، سخت بات مت کہیں اور دوسرے ممبران کی طرف سے جوابی تمسخر کو دعوت مت دیں
 
Democrate

Chief Minister (5k+ posts)
اس دنیا میں خدا تک پوھنچنے کے اتنے ہی راستے ہیں جتنی کہ اس دنیا میں روحیں ہیں
مولانا روم

عرصہ پہلے اخبار نواے وقت میں ایک کتاب قسط وار چھپی تھی جس کا عنوان "ہم کیوں مسلمان ہوے" تھا اس میں ان لوگوں کا احوال تھا جو پہلے کافر تھے اور پھر مسلمان ہو گئے ۔ کسی نے کچھ وجہ بتائی اور کسی نے کچھ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ایک چیز تو مشترک تھی کہ انہوں نے ارد گرد سے کوئی اثر لیا اور پھر ان کی عقل نے گواہی دی اور یہ مسلمان ہو گئے لہٰذا مجھے لگتا ہے کہ اندرونی اور بیرونی عوامل ایک دوسرے کو کومپلیمنٹ کرتے ہیں اور ان میں سے ایک کو مقدم قرار دینا بہت مشکل ہے

تو کیا یہ کہنا بجا ہو گا کے ایک خدا کی تلاش انسانی فطرت میں شامل ہے
جو اپنے ارد گرد کا ماحول سے متاثر ہو کر خدا کو پا لیتا ہے
لیکن یہاں یہ سوال ہے اگر صرف ایک خدا کی پرستش ہی انسانی فطرت میں شامل تو پھر ہزاروں کی طرف جھکنا کیوں پڑا حضرت انسان کو
 
Back
Top