Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
الیکشن ٹریبونل کے جج پر بغیر ثبوت کے جانبداری کا الزام عائد کرنا مسلم لیگ ن کے ایم این اے انجم عقیل کو مہنگا پڑ گیا!!!!
اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجم عقیل خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
اسلام آباد الیکشن ٹربیونل کیس کی سماعت، چیف جسٹس عامر فاروق نے انجم عقیل خان کو کہا، اقربا پروری لکھا ہے آپ نے یہ الزام کیوں لگایا؟ بتائیں کہ جج صاحب نے کہاں تعصب ظاہر کیا؟ انجم عقیل بولے۔ میرے لیے سارے جج بہت قابلِ احترام ہیں، میری غلطی ہے میں معذرت کرتا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1805128747416162356
الیکشن کمیشن نے آپ کی درخواست پر ساری کارروائی کی، آپ بتا تو دیں،آپ سوری سوری کر ہیں، یہ بتائیں تعصب کیا ہوتا ہے؟ چیف جسٹس عامر فاروق کا استفسار
یہ لیگل لینگویج ہے، انجم عقیل خان
یہ لیگل لینگویج نہیں ہے، یہ سادہ انگریزی ہے،جج صاحب متعصب تھے کیونکہ انہوں نے آپ کی سفارش نہیں مانی؟ چیف جسٹس عامر فاروق
نہیں، ہم نے سفارش کی ہی نہیں، انجم عقیل خان
آپ پارلیمنٹیرین ہیں، آپ قانون بنائیں گے، آپ نے پوری معیشت چلانی ہے،آپ وہاں جا کر بھی کہیں گے کہ مجھے اکانومی کا نہیں معلوم؟ آپ سے آخری بار پوچھ رہا ہوں بتائیں ورنہ آپ اپنا نقصان کرینگے،ہم سب اپنے اعمال کے ذمہ دار ہیں، آپ کو جواب دینا ہو گا،چیف جسٹس عامر فاروق
الفاظ کے چناؤ میں غلطی ہو گئی، انجم عقیل خان
https://twitter.com/x/status/1805129002601816068
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/IW5ZMuk.jpeg