انجم عقیل خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں معافیاں اور وضاحتیں،شوکازنوٹس جاری

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)


الیکشن ٹریبونل کے جج پر بغیر ثبوت کے جانبداری کا الزام عائد کرنا مسلم لیگ ن کے ایم این اے انجم عقیل کو مہنگا پڑ گیا!!!!

اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجم عقیل خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد الیکشن ٹربیونل کیس کی سماعت، چیف جسٹس عامر فاروق نے انجم عقیل خان کو کہا، اقربا پروری لکھا ہے آپ نے یہ الزام کیوں لگایا؟ بتائیں کہ جج صاحب نے کہاں تعصب ظاہر کیا؟ انجم عقیل بولے۔ میرے لیے سارے جج بہت قابلِ احترام ہیں، میری غلطی ہے میں معذرت کرتا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1805128747416162356
الیکشن کمیشن نے آپ کی درخواست پر ساری کارروائی کی، آپ بتا تو دیں،آپ سوری سوری کر ہیں، یہ بتائیں تعصب کیا ہوتا ہے؟ چیف جسٹس عامر فاروق کا استفسار

یہ لیگل لینگویج ہے، انجم عقیل خان

یہ لیگل لینگویج نہیں ہے، یہ سادہ انگریزی ہے،جج صاحب متعصب تھے کیونکہ انہوں نے آپ کی سفارش نہیں مانی؟ چیف جسٹس عامر فاروق

نہیں، ہم نے سفارش کی ہی نہیں، انجم عقیل خان

آپ پارلیمنٹیرین ہیں، آپ قانون بنائیں گے، آپ نے پوری معیشت چلانی ہے،آپ وہاں جا کر بھی کہیں گے کہ مجھے اکانومی کا نہیں معلوم؟ آپ سے آخری بار پوچھ رہا ہوں بتائیں ورنہ آپ اپنا نقصان کرینگے،ہم سب اپنے اعمال کے ذمہ دار ہیں، آپ کو جواب دینا ہو گا،چیف جسٹس عامر فاروق

الفاظ کے چناؤ میں غلطی ہو گئی، انجم عقیل خان
https://twitter.com/x/status/1805129002601816068
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

اس لینڈ گریبر کو کسی صورت نہیں چھوڑنا چاہیے . ملک ریاض کی طرح اسلام آباد کی ساری زمین لوٹ کر کھا گیا نواز شریف کا یہ فرنٹ مین
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
ye PMLN ki ATM hay, paisa laga kar jeet jata hay, vote to milta nahi, is ne socha hoga jo kuch marzi bol de koi farq nahi parey ga kionkeh establishment ne seats ka arrangment kar kay dia hay to wahi bachaey gi or ye judges establishment kay samney bol nahi saktey, lakin is ko nahi pata tha keh saarey judge aik jaisey nahi hotey
 

Back
Top