انتظامیہ کی پھرتیاں،مریم نواز کے دورے سے قبل ایک روز میں کارپٹ روڈ بچھا دیا

8maryakkdrroaosrakakbnanskdj.png


پنجاب حکومت کا انوکھا کارنامہ، مسلم کالونی، میانوالی شہر میں تقریباً آدھے میل طویل کارپٹڈ سڑک صرف ایک دن میں تعمیر کر دی۔

خبررساں ادارے ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ قابل ذکر کارنامہ جمعرات کے روز اس وقت سرانجام دیا گیا جب وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی آمد متوقع تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بلوچستان کے علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے میجر بابر خان شہید کے انتقال پر تعزیت کرنے کے لیے وہاں پر آنا تھا۔

صدر آصف علی زرداری، گورنر بلوچستان، وزیر داخلہ محسن نقوی اور اعلیٰ فوجی حکام سمیت بہت سے اعلیٰ حکام اس سے پہلے شہید افسر کی رہائش گاہ کا دورہ کر چکے ہیں اور وہاں پہنچنے کے لیے انہیں ٹوٹی ہوئی سڑک کا سامنا کرنا پڑا۔پنجاب حکومت نے بظاہر صرف وزیراعلیٰ پنجاب کو متاثر کرنے کو ترجیح دیتے ہوئے سڑک ایک دن میں تعمیر کر دی۔

بجائے اس کے کہ میانوالی میں طویل عرصے سے زیر التواء ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں جو جو پچھلی حکومت نے شروع کیے تھےجن میں ماڈل بس سٹینڈ، میانوالی شہر کی سڑکیں اور میانوالی - سرگودھا روڈ دورویہ کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ میانوالی کے ان نامکمل منصوبوں کی اہمیت کے باوجود ان کے مکمل ہونے کے لیے فنڈز کا انتظار ہو رہا ہے۔

مسلم کالونی میانوالی میں نئی تعمیر شدہ سڑک جس کی لاگت کا تخمینہ 50 لاکھ روپے سے زیادہ ہے، حکومت کی ترجیحات کے بارے میں سوالات اٹھاتی ہے۔ ایک انکوائری نامکمل منصوبوں کی حالت کا جائزہ لے سکتی ہے اور قانون کے مطابق ان کو مکمل کرنے کے لیے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنا سکتی ہے۔

سینئر صحافی قسمت خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا: پنجاب حکومت نے CMمریم نواز کے دورہ سے قبل صرف ایک روز میں کارپٹڈروڈ بنا دیا کیونکہ وزیرِ اعلیٰ صاحبہ نے میجر بابر خان شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے جانا ہے۔ مریم کے دورہ سے قبل صدر زرداری، گورنر بلوچستان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اسی گھر تعزیت کیلئے گئے مگر روڈ نہیں بنا۔

https://twitter.com/x/status/1794350151613690283
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
ایک دن میں تعمیر اور پندرہ دن میں ختم اور بجٹ ستر لاکھ پھر مرمت پر بھی تیس لاکھ لگے گا