انتخابات اپنے وقت پرہی ہوں گے،زرداری نے ایم کیو ایم کو بیان بازی سے روک دیا

2zardaristopmqmforlections.jpg

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم انتخابات سے متعلق بیانات نہ دے ، انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زرداری سے ایم کیوایم کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم کیوایم پاکستان کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، کنور نوید جمیل، جاوید حنیف اور صادق افتخار شامل تھے۔

آصف زرداری کے ہمراہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، ناصر شاہ، سعید غنی، مرتضی وہاب و دیگر بھی موجودتھے۔ ملاقات میں سندھ میں بلدیاتی نظام میں ترامیم اور نئی قانون سازی سمیت دونوں جماعتوں میں ہونے والے معاہدے کے نکات پر اب تک کی گئی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں جماعتوں میں اتفاق رائے ہوا کہ بات چیت سے جلد تمام امور طے کیے جائیں گے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ایم کیو ایم انتخابات کے بیانات نہ دے ، انتخابات وقت پر ہی ہوں گے ، آگے بھی ملکر چلیں گے، ہم کشتیاں جلاکر آئے ہیں اب بھی کوئی پیچھے کیوں ہٹے گا؟

پی پی کے شریک چیئرمین نے کہا ملک کی معاشی صورتحال خراب ہے پہلے اسے ٹھیک کرنا ہے، عمران 25 مئی کو بھی ناکام ہوا آگے بھی ناکام ہوگا۔

جب کہ ایم کیو ایم رہنما نے شکایت کی کہ ان کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر پیپلز پارٹی کی سیکنڈ لیڈرشپ پیش رفت نہیں چاہتی، بلدیاتی انتخابات بھی ملتوی ہورہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے سمیت معاہدے میں شامل نکات پر عملدرآمد چاہیے۔
 
Rob

Citizen