US State Department
Banned
Fawad Digital Outreach Team US State Department
پاکستان ميں سيلاب کی تباہکاريوں پر وزير خارجہ ہيلری کلنٹن کا بيان
فواد ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
Pakistan was made to built a model Islamic State.
Fawad Digital Outreach Team US State Department
امريکی شہريوں کی جانب سے ايس ايم ايس کے ذريعے سيلاب ذدگان کی امداد
پاکستان میں المناک اور تباہ کن سيلاب کی خبر سے متاثر ہو کر امريکی شہريوں کی جانب سے جديد ٹيکنالوجی کے استعمال کے ذريعے ايمرجنسی ريليف کے لیے پيسہ جمع کرنے کی مہم کا آغاز کر ديا گيا ہے۔ اقوام متحدہ ہائ کميشن براۓ متاثرين کے ذريعے موبائل فون کے صارفين ٹيلی فون نمبر 50555 پر لفظ
SWAT
ٹيکسٹ کر کے پاکستان ميں سيلاب سے متاثرين کے لیے 10 ڈالرز بھيج سکتے ہيں۔
ايک اندازے کے مطابق اس وقت سيلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3 ملين کے قريب ہے۔ اس وقت يو اين ايچ سی آر کی ايمرجنسی رسپانس ٹيميں سيلاب سے بے گھر ہونے والے قريب دو لاکھ افراد کے لیے خيمے اور ديگر اشياۓ ضرورت فراہم کر رہی ہيں۔
بلوچستان ميں يو اين ايچ سی آر سيلاب سے شديد ترين متاثرہ علاقوں ميں قريب 4000 خيمے، 2700 پلاسٹک شيٹس، 2200 کچن سيٹس اور 4000 پلاسٹک ميٹس مہيا کر رہی ہے۔ يہ ادارہ خيبر پختون خواہ صوبے ميں بھی متحرک ہے جہاں ضلع نوشہرہ ميں 3000 خيمے تقسيم کيے جا چکے ہيں۔
فواد ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
This is not only تباہ کن سيلاب
This is the result of Black Water in Pakistan, Practical and spiritual results.
To show everyone.....
And this is less dangerous than the killing of thousands people in Paksiatan by Black water, headed by US, Zardari, RM, Monkey movement (MQM), ANP.
Fawad Digital Outreach Team US State Department
سازشی کہانيوں پر يقين رکھنے والے افراد کی تخيلاتی سوچ اور وسيع تخليقی ذہنيت مجھے کبھی حيران نہيں کرتی۔ آپ کی راۓ نے مجھے جيو ٹی وی پر حسن نثار کے پروگرام "چوراہا" میں اس کردار کی ياد دلا دی جو ہميشہ بے مقصد سازشی کہانيوں کا تذکرہ کرتا رہتا ہے اور اس بات پر پورا يقین رکھتا ہے کہ تمام دنيا اس کے خلاف سازش ميں ملوث ہے۔ صرف ايسی سوچ رکھنے والا شخص ہی ايک ايسی کوشش کے حوالے سے شکوک وشبہات کا اظہار کر سکتا ہے جو محض انسانی بنيادوں پر مدد کے جذبے کے تحت شروع کی گئ ہے۔
جہاں تک آپ کے تحفظات کا سوال ہے تو اس ضمن میں آپ کو ياد دلا دوں کہ ايک برس قبل وادی سوات سے بے دخل ہونے والے پاکستانی شہريوں کی امداد کے ليے امريکی شہریوں کی جانب سےايک ايسی ہی تحريک چلائ گئ تھی جس ميں لوگوں سے اپيل کی گئ تھی کہ وہ لفظ "سوات" کے بعد ايک نمبر لکھ کر ايس ايم ايس کريں تا کہ متاثرين کے لیے چندہ جمع کيا جا سکے۔
پاکستان ميں حاليہ تباہ کن سيلاب کے بعد جب دوبارہ امداد کی کوشش کا فيصلہ کيا گيا تو منتظمين نے فيصلہ کيا کہ لفظ "سوات" کو ہی برقرار رکھا جاۓ تا کہ جن افراد نے پہلے اس سارے عمل کے ذريعے مدد کی تھی، وہ فوری طور پر جان ليں گے کہ يہ اسی کوشش کا تسلسل ہے۔ اس ميں کوئ سازش نہيں ہے۔ لفظ "سوات" کا انتخاب محض لوگوں کی سہولت اور ايک دوہراۓ ہوۓ عمل سے مانوسيت پيدا کرنے کے ليے کيا گيا تھا۔
ميں آپ کو يہ بھی ياد دلا دوں کہ ہيٹی ميں حاليہ تباہ کن زلزلے کے بعد جب امريکی شہريوں کی جانب سے متاثرين کی مدد کے لیے اسی قسم کی کوشش کی گئ تو اس وقت بھی ايس ايم ايس کرنے کے ليے سہولت کے ليے لفظ "ہيٹی" کا انتخاب کيا گيا تھا۔
فواد ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
[email protected]
www.state.gov
This is not only تباہ کن سيلاب
This is the result of Black Water in Pakistan, Practical and spiritual results.
To show everyone.....
And this is less dangerous than the killing of thousands people in Paksiatan by Black water, headed by US, Zardari, RM, Monkey movement (MQM), ANP.
First manage your country.Whats wrong with having a desire to expand our country?
First manage your country.
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|